ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے سپراسٹار امیتابھ بچن نے رشی سونک کے پہلے بھارتی نژاد برطانوی وزیر اعظم بننے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
امیتابھ بچن نے انسٹا گرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ کیپشن لکھا کہ’جئے بھارت، بالآخر اب برطانیہ کے پاس بھارت سے بطور وزیراعظم ایک نیا وائسرائے موجود ہے‘۔
برطانیہ کی کنزر ویٹو پارٹی کے رہنما رشی سونک، ٹوری قیادت کی دوڑ میں لِز ٹرس سے ہارنے کے دو ماہ سے بھی کم وقت میں برطانیہ کے پہلے بھارتی نژاد وزیرِ اعظم بن گئے ہیں۔
رشی سونک کی تقدیر میں تبدیلی لِز ٹرس کے مستعفی ہونے کے بعد اس وقت آئی جب منی بجٹ پر شدید تنقید کے بعد برطانوی کرنسی کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی۔
لِز ٹرس کے صرف 45 دن بعد ہی عہدے سے استعفیٰ دینے پر مجبور ہونے کے بعد وہ سب سے کم مدت کے لیے وزیر اعظم کے عہدے پر فائز رہنے والی پہلی برطانوی وزیر اعظم بن گئی ہیں۔
Trending
- مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا
- قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے
- سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار!
- مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
- آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
- معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
- صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟
- گوگل ماہرین کی ’زیرو-ڈے‘ ایکسپلائٹ سے متعلق تشویشناک رپورٹ پیش
