بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سابق شوہر شعیب ملک کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک باعزت عورت شادی ختم ہونے کے بعد بھی اپنے پہلے شوہر کی برائی نہیں کرتی۔ ان کے مطابق جو وقت دونوں نے ساتھ گزارا، وہ اچھا گزرا اور شاید قسمت میں اتنا ہی ساتھ لکھا تھا۔
ثانیہ اور شعیب ملک نے 2010 میں شادی کی تھی اور 2018 میں ان کے ہاں بیٹے اذہان مرزا ملک کی پیدائش ہوئی۔ جنوری 2024 میں ثانیہ کے خاندان نے تصدیق کی تھی کہ دونوں کی طلاق چند ماہ قبل ہو چکی تھی۔
ثانیہ کے خاندان کی جانب سے اس وقت شعیب ملک کے لیے مستقبل کی زندگی کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا تھا اور مداحوں سے ان کی نجی زندگی کا احترام کرنے کی درخواست کی گئی تھی

