سہ ملکی کرکٹ سیریز کے فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو کامیابی کے لیے 326 رنز کا ہدف دے دیا۔ میزبان ٹیم کی جانب سے کامندو مینڈس اور پاون رتھنائیکے نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو بڑے مجموعے تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔پاکستانی بولرز نے اننگز کے آخری 10 اوورز میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں اور سری لنکا کو 350 رنز کا ہندسہ عبور کرنے سے روک دیا۔اب فائنل جیتنے اور سہ ملکی سیریز کی ٹرافی اپنے نام کرنے کے لیے پاکستان کو 326 رنز بنانا ہوں گے۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹرز کی کارکردگی میچ کے نتیجے کا فیصلہ کرے گی۔
سہ ملکی سیریز فائنل:سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 326 رنز کا ہدف دے دیا

