تازہ تر ین

پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے حملہ آور کی وائرل ویڈیو پر سوالات اٹھا دیے 

سیالکوٹ (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثٖمان ڈار نے عمران خان پر فائرنگ کرنے والے مبینہ حملہ کے ویڈیو بیان پر سوالات اٹھاتےہوئے کہا کہ عمران خان سمیت اعلیٰ قیادت زخمی ہوئی اور فوری طور پر حملہ آور کا بیان آنا شکوک و شبہات کو تقویت دیتا ہے ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ عمران خان کے حوالے سے حکومتی وزراء کی پریس کانفرنس نکال لیں، رانا ثناء براہ راست عمران کو کچلنے کی باتیں کر رہے ہیں، دیگر وزراء بھی راستے سے ہٹانے کی باتیں کر رہے ہیں ۔ جو پولیس اہلکار حملہ آور کا بیان لے کر وائرل کرنے میں ملوث ہیں ان کو دیکھنا ہوگا کہ ان کے کیا مقاصد ہیں ۔
عثمان ڈار نے کہا کہ عمران خان پر حملہ اچانک نہیں پوری منصوبہ بندی سے کیا گیا، اللہ کا شکر ہے کہ انہوں نے نئی دی ورنہ یہ جو پلان کر رہے تھے ، انہوں نے ارشد شریف کی آواز بند کر دی ، عمران بھی حق و سچ پر ڈٹا ہوا ہے ، وہ جو مطالبہ کر رہاہے اس کی آئین و قانون اجازت دیتا ہے ۔ ملک کے حالات سری لنکا کی طرف بڑھ رہے ہیں ۔
رہنما پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ آج عمران خان پر قوم کے سامنے حملہ کیا گیا ، حملے کے پس پردہ محرکات کو بھی کٹہرے میں لانا ہوگا ، عمران خان پی ٹی آئی کا نہیں پوری قوم کا لیڈر ہے ۔ رانا ثناء اللہ سانحہ ماڈل ٹاؤن ٹو چاہتا ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain