تازہ تر ین

عمران خان پر حملہ کر کے ہماری ریڈ لائن کراس کر دی گئی ، زرتاج گل نے واضح پیغام دیدیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان ہماری ریڈ لائن ہیں ، آج عمران خان پر حملہ کر کے ہماری ریڈ لائن عبوری کی گئی ہے ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ ہم حکومتی ترجمانوں کے تمام ہمدردی کے بیانات کو مسترد کرتے ہیں، یہ طے شدہ حملہ ہے ،عمران خان کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی ہے ، ایک گھنٹے میں مجرم پکڑا گیا ، اس کا ویڈیو بیان بھی آگیا۔
زرتاج گل نے کہا کہ عوامی لیڈر عوام کے ساتھ چلتا ہے ، عمران خان سے عوام شدید محبت کرتے ہیں ، عوامی لیڈر عوام کے اندر موجود ہیں اور وہ بلٹ پروف شیشہ نہیں رکھتا ، اصلی حملہ آور گرفتار شخص نہیں بلکہ وہ کہیں اور موجود ہیں ، وہ سامنے آنے چاہئے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain