تازہ تر ین

عمران خان کی ٹانگ کی ہڈی متاثر ہوئی، ڈاکٹر فیصل سلطان

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ عمران خان کے زخموں کا جائزہ لے رہے ہیں،ان کی ٹانگ کی ہڈی متاثر ہوئی ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کا شوکت خانم اسپتال میں علاج جا ری ہے، ان کا علاج ڈاکٹروں کی ماہر ٹیم کر رہی ہے،عمران خان کی طبیعت بہتر ہے۔
اس سے پہلے وزیرصحت ڈاکٹر اختر ملک نے بتایا تھا کہ عمران خان کو دونوں ٹانگوں میں گولی لگی ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان کو فوری طور پر لاہور منتقل کیا جا رہا ہے،ان کے علاج کے لیے 4 ڈاکٹروں پر مشتمل بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ عمران خان کی حالت بہتر ہے وہ ایک بہادر کپتان ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain