وزیرآباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ میں فائرنگ کرنے والے ملزم نوید کے بھائی اور دیگر اہلخانہ کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
خیال رہے کہ وزیرآباد میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کی گئی جس سے سابق وزیراعظم، سینیٹر فیصل جاوید اور پی ٹی آئی رہنما احمد چٹھہ سمیت دیگر افراد زخمی ہوئے۔
پولیس کی حراست میں حملہ کرنے والے ملزم نوید نوید کے گھر پر تالے لگ گئے، نوید پلمبر کا کام کرتا تھا، پولیس نے اس کے بھائی اور دیگر اہل خانہ کو حراست میں لے لیا ہے، ملزم کے دو کمسن بیٹے ہیں۔
ملزم کے محلہ داروں نے اس حوالے سے کہا کہ نوید خاموش طبیعت کا مالک تھا، پوری دنیا میں اس نے سوہدرہ کا نام بدنام کر دیا ہے، وہ محلے میں کم ہی اٹھتا بیٹھتا تھا۔






































