فیصل آباد: (ویب ڈیسک) فیصل آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے احتجاج میں نامعلوم افراد نے شدید فائرنگ کی ، شدید فائرنگ سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔ ڈی چوک میں میاں فرخ حبیب کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ تھا کہ اچانک نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی ، خواتین بھی بڑی تعداد میں موجود تھیں جو بھاگ گئیں، موقع پر پہنچنے والی پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی رہی ۔
پی ٹی آئی کے کارکنوں نے قریب ہی رانا ثناء اللہ کے ڈیرے پر پتھراؤ کیا تھا ۔ کچھ دیر بعد ایک جیپ آئی اس میں سے ایک شخص نے فائرنگ کی جس سے خوف و ہراس پھیل گیا۔
ریسکیو 1122 کی ایمبولینس آئی ہے ، ایک خاتون کے زخمی ہونے کی غیر مصدقہ اطلاع ہے ۔