لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز فخر زمان نے پاکستان کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم نے اتوار کے روز ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلادیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
اس سے قبل نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو 13 رنز سے اپ سیٹ شکست دی جس نے پاکستان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار کی۔
ایسے میں فخر زمان نے ٹوئٹر پر شاداب خان، بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کی تصویر شیئر کی، تصویر کے ساتھ فخر نے خوشی کے اظہار والا ایموجی بنایا اور لکھا “دیکھا پھر قدرت کا نظام”۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز فخر زمان کی مذکورہ ٹوئٹ سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔
