لاہور : (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی بھی ٹیم کے اگلے دو میچز جیتنے کے لیے دعاگو ہیں۔
سوشل میڈیا پر بابراعظم کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بابر کے والد نے واصف علی واصف کا ایک مقولہ شیئر کیا جس میں لکھا تھا کہ ’تسلیم کے بعد تحقیق گمراہ کردیتی ہے۔اعظم صدیقی نے لکھا کہ ایک کمزرو سا بچہ اُس باپ کے پیچھے کاندھوں پر ہاتھ رکھے کھڑا ہے جس کے ہاتھ ہر وقت اُس کی سلامتی کے لیے اٹھتے رہتے ہیں جو پوری کائنات کا مالک ہے، انشاء اللہ بہت کرم ہے اور ہوتا ہی چلا جائے گا ۔
کپتان کے والد نے مزید لکھا کہ جس پر کامل یقین ہے اُس نے ہی دل میں یہ یقین دیا ہے دعا آپ سب کے ساتھ اللہ اگلے دونوں میچ جتوا دے آمین ۔
