تازہ تر ین

فوج کیساتھ ہوں، لانگ مارچ کی مجھے نہیں اسلام آباد والوں کو جلدی ہے: عمران خان

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فوج میری ہے اور اپنی فوج کے ساتھ ہوں، حکمران طبقہ مجھے فوج کے سامنے کھڑا کرنا چاہتے ہیں ایسا کبھی نہیں ہو گا، لانگ مارچ میں مجھے جلدی نہیں اسلام آباد والوں کو جلدی ہے۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین نے زمان پارک میں سینئر صحافیوں کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا، اس ملاقات میں لانگ مارچ اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ پی ٹی آئی چیئر مین نے صحافیوں کو اپنی زندگی سے لاحق خطرات اور حملے کے حوالے سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کی اس لئے مخالفت کی، انہیں معلوم تھا کہ میں جیت جاؤں گا، مجھے اسٹیبلشمنٹ کی مدد چاہیے ہوتی تو ای وی ایم پر کیوں انحصار کرتا ، نواز شریف کو بلانے کی کوشش ہو رہی ہے تاکہ ایک جیسا ماحول دینے کا تاثر دیا جا سکے۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے عمران خان نے شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو ڈگی میں چھپ کر عسکری حکام سے ملنے جاتا ہے اس سے کیا مذکرات ہونگے، ای وی ایم کے بغیر بھی انتخاب ہوتے ہیں تو انشاءاللہ ہم جیتیں گے، جس قدر عوام ہمارے ساتھ ہے انشااللہ دو تہائی اکثریت ملے گی، اسی خوف سے ہماری مقبولیت کو دیکھتے ہوئے یہ انتخابات نہیں کروا رہے۔
پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ میں صرف شفاف الیکشن چاہتا ہوں، اسٹیبلشمنٹ کی حمایت مجھے نہیں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کو درکار ہے، میں فوج کے ساتھ کھڑا ہوں، فوج میری ہے، یہ لوگ مجھے فوج کے سامنے کھڑا کرنا چاہتے ہیں ایسا کبھی نہیں ہو گا، ملک کو درپیش پیش مسائل کا حل شفاف انتخابات میں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں لانگ مارچ کو لیکر چل رہا ہوں، مجھے جلدی نہیں اسلام آباد والوں کو جلدی ہے، نواز شریف ہمیشہ اپنے ایمپائر کے ساتھ کھیلتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain