تازہ تر ین

اراکین اسمبلی کا نکاح نامے میں ختم نبوت ﷺ کا حلف نامہ شامل کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اراکین اسمبلی نے نکاح نامہ فارم میں ختم نبوت کا حلف نامہ لازمی شامل کرنے پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کردیا گیا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اراکین اسمبلی نے نکاح نامے میں ختم نبوت کا حلف نامہ لازمی شامل کرنے پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کردیا اور نوٹس کی فوری منظوری کا مطالبہ کیا ہے۔
توجہ دلاؤ نوٹس نورعالم خان، صلاح الدین ایوبی، شگفتہ جمانی، عالیہ کامران اور جمال الدین کی طرف سے پیش کیا گیا۔
اس حوالے سے اسپیکر راجہ پرویزاشرف حکومت نکاح فارم میں ختم نبوت کا حلف نامہ لازمی شامل کرنے کی حمائت کررہی ہے اس لئے اس پر قانون سازی کی جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ توجہ دلاؤ نوٹس قانون سازی کے بل کی تیاری کے لئے متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain