مکہ مکرمہ: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے “عمرے” کی سعادت حاصل کر لی جس کی تصاویر وائرل ہو گئی ہیں۔
سوشل میڈیا پر اداکار کی تصاویر وائرل ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ مسجد حرام میں احرام کی حالت میں موجود ہیں۔
واضح رہے کہ اداکار سعودی عرب میں اپنی نئی فلم ’ڈنکی‘ کی شوٹنگ کیلئے پہلے سے ہی موجود تھے، شاہ رخ خان کے مداحوں نے اپنے پسندیدہ فنکار کو احرام کی حالت میں دیکھ محبت اور پیار کا اظہار کیا ہے۔
ایک سعودی صحافی نے بھی شاہ رخ خان کو عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی ہے۔
یادر رہے کہ گزشتہ دنوں انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ انہوں نے اپنی آنے والی فلم “ڈنکی” کی سعودی عرب میں ہونے والی شوٹنگ مکمل کر لی اور وہ اس حوالے سے سعودی وزارت ثقافت کی بہترین میزبانی کے مشکور ہیں۔
یہ فلم 2023 میں ریلیز ہونی ہے جبکہ شاہ رخ کے ساتھ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ تاپسی پنو بھی اس فلم کا حصہ ہیں۔