کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں کم عمر بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے میں ملوث ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
گزشتہ روز لائنز ایریا میں کم عمر بچی کی لاش گھر سے برآمد ہوئی تھی اور پوسٹ مارٹم کے بعد بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوئی تھی۔
بچی کے والد کے مطابق ملازمت سے واپس آیا تو چھوٹے بھائی نے بتایا بیٹی نے خودکشی کی ہے، اس کا بھائی نشے کا عادی ہے، اس نے بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرکے خود کو بچانے کیلئے خودکشی کا ڈراما رچایا۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ بریگیڈ تھانے میں بچی کے والد کی مدعیت میں درج کیاتھا اور اب ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم مجیب اللہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس سے مزید تفتیش بھی جاری ہے۔