اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت سرنڈر کر گئی، ملک الیکشن کی طرف جا رہا ہے، ٹیکنوکریٹ کی باتیں چل رہی ہیں، عارف علوی کچھ نہ کچھ کریں گے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرویز الہیٰ کو مشورہ ہے جو کہا ہے وہ کریں، پنجاب اسمبلی ایک منٹ میں توڑنی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ پرویز الہیٰ سے زیادہ چودھری شجاعت پر اعتماد ہے، نواز شریف کو نیو ایئر پاکستان میں منانا چاہیے۔شیخ رشید نے کہا کہ مخصوص طبقے ہی ڈر اور خوف کیخلاف کھڑے ہوتے ہیں،فوج نے عمران خان سے بہت تعاون کیا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پر بھی اداروں کو اعتراض تھا،اکیلے آدمی نے گولی کھائی لیکن وہ بچ گئے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اکلوتا لیڈر تھا جس نے پی ٹی آئی کو ہمہ گیر پارٹی میں بدل دیا،ملک میں اس وقت سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔