تازہ تر ین

رانا ثناء اللہ نے منشیات کیس میں بریت کی درخواست دائر کردی

لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے منشیات سمگلنگ کیس میں بریت کے لیے درخواست دائر کردی۔
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ انسداد منشیات کی عدالت میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے اپنے وکیل کے توسط سے کیس میں بریت کی درخواست دائر کی۔
رانا ثناء اللہ کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے مجھ پر کیس سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا لہٰذا بری کیا جائے ۔
دوران سماعت وفاقی وزیر داخلہ کے وکیل فرہادشاہ ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ منشیات برآمد کرنے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر امتیاز احمد الزامات کی تردیدکررہے ہیں اور انسپکٹر احسان اعظم بھی تردید کر رہے ہیں۔
رانا ثنا اللہ کے وکیل کے مؤقف پر سرکاری وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ ان کو پابند کریں کہ آج ہی بحث کریں جس پر وکیل رانا ثناء اللہ نے مؤقف اپنایا کہ درخواست تو دائر کرنے دیں۔
بعد ازاں عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی بریت کی درخواست پر دلائل کے لیے دوپہر 2 بجے کا وقت مقرر کر دیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain