اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر صنعت و پیداوار سید مرتضیٰ محمود نے کہا ہے کہ دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین افرادی قوت کو صنعتی یونٹس کے ساتھ کام کرنے کی تربیت دی جائے گی۔
وزارت سے منسلک محکموں کے سربراہان کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مرتضیٰ محمود کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے دیہی خواتین کی سماجی و اقتصادی حیثیت کو بلند کیا جا سکے گا اور دیہی ترقی بھی ہو سکے گی۔
وزیر صنعت و پیداوار نے کہا کہ اس مقصد کے لیے پاکستان انڈسٹریل ٹیکنیکل اسسٹنس سینٹر ( پی آئی ٹی اے سی ) سے آگاہی مہم شروع کرنے اور ہنر سیکھنے کی تربیت میں داخلہ لینے والی خواتین کے لیے خصوصی مراعات کا اعلان کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
