تازہ تر ین

خضدار میں دھماکہ، 13 افراد زخمی

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) بلوچستان کے ضلع خضدار میں دھماکے سے 13 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ اسپتال روڈ کے قریب ہوا جس میں زخمی ہونے والے 13 افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دھماکے کے بعد جائے وقوع پر آگ بھڑک اٹھی۔
دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ دھماکے کا تعین کیا جا رہا ہے۔ سیکورٹی اداروں نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے تفتیش شروع کر دی۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر خضدار موقع پر پہنچ گئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain