تازہ تر ین

اقوام متحدہ کی عالمی برادری سے پھر پاکستان کی مدد کی اپیل

نیویارک: (ویب ڈیسک) سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے عالمی برادری سے ایک بار پھر پاکستان کی مدد کرنے کی اپیل کر دی۔
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیلاب کے باعث پاکستان کافی مسائل کا شکار ہے اور سیلاب کے دوران خود پاکستان جا کر صورتحال کا جائزہ لیا، وہاں کی صورتحال بہت خراب تھی۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ پاکستان کی مدد کرے اور عالمی برادری کو پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے متحرک کر رہا ہوں۔
انتونیو گوتریس نے کہا کہ حالیہ دنوں میں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک سے بھی رابطہ کیا ہے اور امید کرتا ہوں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک پاکستان میں سیلاب کے تناظر میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو عالمی برادری کے مضبوط ساتھ کی ضرورت ہے۔
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے افغانستان سے پڑوسی ممالک میں ہونے والی دہشتگردانہ کارروائیوں کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کو اپنی سرزمین سے پڑوسی ممالک کے خلاف ہونے والی دہشتگرد کارروائیاں روکنا ہوں گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain