تازہ تر ین

27 کلومیٹر کا اقتدار بچانے کیلئے حکمرانوں نے سارا ملک داؤ پر لگا دیا: شیخ رشید

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 27 کلومیٹر کا اقتدار بچانے کے لئے حکمرانوں نے سارے ملک کو داؤ پر لگا دیا ہے، 75 سالہ تاریخ میں ایسا ہیجان پیدا نہیں ہوا، اگلے 72 گھنٹے اہم ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم زمینی حقائق سے بے خبر ہے، گندم، گیس، بجلی نایاب ہے، سٹاک مارکیٹ 40 ہزار پوائنٹ سے نیچے ہے، گندم 4100 روپے من سے اوپر چلی گئی ہے، انسانی خوراک تو کیا یہاں مرغیوں کی خوراک بھی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے بلدیہ سے بھاگنے والے الیکشن سے فراری ہیں، مارکیٹس 8 بجے بند کروانے سے کچھ نہیں ہوگا، الیکشن ہی عوام کا اعتماد بحال کریں گے، 27 کلومیٹر کے اقتدار کو بچانے کے لیے حکمرانوں نے سارے ملک کو داؤ پر لگا دیا ہے، 75 سالہ تاریخ میں ایسا ہیجان پیدا نہیں ہوا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ گورنر اور سپیکر میں پھڈا ہے، پیٹرولیم اور خارجہ میں پھڈا ہے، سابق اور موجودہ وزیر خزانہ میں پھڈا ہے ،ہر طرف پھڈا ہی پھڈا ہے، 72 گھنٹے اہم ہیں، جمعے کو اسمبلیاں ٹوٹیں گی، لگ پتہ جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain