تازہ تر ین

انگلش کرکٹ ٹیم کے باقی کھلاڑی اور آفیشلز بھی وطن واپس روانہ

کراچی : (ویب ڈیسک) پاکستان سے ٹیسٹ سیریز کی فاتح انگلش کرکٹ ٹیم کے باقی کھلاڑی اور آفیشلز بھی اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق آج صبح اپنے وطن واپسی کے سفر پر روانہ ہوگئے۔
انگلش کرکٹ ٹیم کے 13 کھلاڑی اور ایک آفیشل 21 دسمبر کو کراچی سے پرواز ای کے 607 سے دبئی کے راستے وطن واپس چلے گئے تھے جب کہ دیگر 16 کھلاڑیوں اور آفیشلز نے اپنا سابقہ طے شدہ شیڈول برقرار رکھا تھا اور وہ آج صبح ساڑھے 10 بجے خصوصی پروٹوکول اور سخت سکیورٹی میں ہوٹل سے ائیرپورٹ پہنچے۔
یہ کھلاڑی اور آفیشلز کراچی سے دبئی کیلئے امارات ائیر لائن کی پرواز ای کے601 سے دبئی کے راستے وطن واپسی کا سفر کر رہے ہیں۔
واضح رہےکہ انگلش ٹیم نے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو تین صفر سے شکست دی، پاکستان کرکٹ ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر 70 سال میں پہلی مرتبہ انگلینڈ نے ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain