تازہ تر ین

گیمبیا سے لندن پہنچنے والے طیارے کے پہیوں سے لاش برآمد

لندن: (ویب ڈیسک) افریقی ملک گیمبیا سے لندن پہنچنے والے طیارے کی صفائی کے دوران سیاہ فام شخص کی پہیوں سے لاش برآمد ہوگئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانوی ائیرلائن کی پرواز گیمبیا سے لندن کے گیٹ وک ائیرپورٹ پرپہنچی تھی۔ لینڈنگ کے بعد طیارے کی صفائی اور چیکنگ کے دوران سیاہ فام نامعلوم شخص کی لاش پہیوں سے برآمد ہوئی۔
برطانوی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک شخص کے پاس کوئی ایسی دستاویزات برآمد نہیں ہوئی جس سے اس کا نام ، عمر اور قومیت کے بارے میں پتا چل سکے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain