تازہ تر ین

پاکستان کیخلاف سیریز کیلئےآسٹریلیا کی 13 رکنی ویمنز ٹیم کا اعلان

میلبورن: (ویب ڈیسک) کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے 13 رکنی ویمنز ٹیم کا اعلان کر دیا۔ پاکستان اور آسٹریلیا ویمنز ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز 16 جنوری سے 21 جنوری تک برسبین اور سڈنی میں کھیلی جائے گی۔ آسٹریلوی ٹیم کی کپتان میگ لیننگ چھٹیاں گزارنے کے بعد ٹیم کو واپس جوائن کر چکی ہیں تاہم نائب کپتان ایلیسا ہیلی فٹنس مسائل کے باعث ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گی۔ تاہلیا میکگرا نائب کپتان ہوں گی جبکہ 13 رکنی اسکواڈ میں ڈارسی براؤن، نکولا کیری، ایشلے گارڈنر، کم گارتھ اور جس جوناسن سمیت الانا کنگ، فوبی لچفیلڈ، بیتھ مونی، ایلیس پیری، میگن شٹ اور اینابیل سدرلینڈ بھی سکواڈ کا حصہ ہوں گی۔ تین ون ڈے میچز 16، 18 اور 21 جنوری کو کھیلے جائیں گے، ون ڈے میچز کے بعد تین ٹی 20 میچز کی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain