تازہ تر ین

سابق وزیر اعظم عمران خان کی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک باد

لاہور: (ویب ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارک باد دیتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
کرسمس کے حوالے سے زمان پارک میں تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کرسمس کا کیک کاٹا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں مسیحی برادری کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مزید کہا کہ مسیحی برادری کا پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم حصہ ہے، ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، قائد اعظم نے ملک میں اقلیتوں کیلئے برابر حقوق کی بات کی، تحریک انصاف اسی نظریے پر عمل پیرا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain