لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ادارہ صحت نے کورونا کے نئے ویریئنٹ سے متعلق تمام افواہوں کی تردید کر دی۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں کورونا کا کوئی نیا ویریئنٹ نہیں پایا گیا۔
این آئی ایچ کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ کے خطرے سے متعلق زیر گردش خبر غیر تصدیق شدہ ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ” این سی اوسی یقین دلاتا ہے کہ فی الوقت کورونا کے نئے ویریئنٹ کا کوئی خطرہ موجود نہیں۔ صورتحال کو سنجیدگی سے مانیٹر کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم بی ایف 7 پاکستان کے پڑوسی ممالک چین اور بھارت میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔
چین میں صرف دسمبر کے مہینے میں 25 کروڑ سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ بی ایف 7 ویریئنٹ ہے۔
بی ایف 7 کورونا کی قسم اومی کرون کا سب ویریئنٹ ہے۔ سال 2021 کے آخر میں اومی کرون کی متعدی قسم سامنے آئی تھی۔





































