تازہ تر ین

ریحام خان تیسری شادی پر خوشی سے نہال، رقص کی ویڈیو وائرل

نیویارک: (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ اور صحافی ریحام خان نے حال ہی میں تیسری شادی کی ہے۔
ریحام خان کے نکاح کی تقریب امریکا میں ہوئی، ریحام خان کی جانب سےسوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو تیسری شادی کی اطلاع دی گئی۔
ریحام خان کی اپنی تیسری شادی پر رقص کرنےکی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں وہ خوشی سے نہال نظر آرہی ہیں۔
ریحام خان کی بیٹی عنایا خان نے بھی رقص کر کے خوشی منائی جبکہ بیٹے ساحر خان نے گٹار بجا کر عاطف اسلم کا گانا گایا۔
واضح رہے کہ ریحام نے 1990 میں پہلی شادی اعجاز رحمان سے کی تھی اور ان کی طلاق 2005 میں ہوئی اس شادی سے ان کے تین بچے بھی ہیں جو برطانیہ میں مقیم ہیں۔
اس کے بعد سابق وزیر اعظم عمران خان اور ریحام خان کی شادی کی تصدیق جنوری 2015 میں ہوئی تھی لیکن دونوں کی شادی سے متعلق خبریں اکتوبر 2014 سے سامنے آ رہی تھیں تاہم ریحام اور عمران کی شادی چند ماہ ہی رہی اور پھر دونوں کے درمیان 2015 اکتوبر میں علیحدگی ہو گئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain