مخلوط حکومت کو درپیش چیلنجز، لندن میں بلاول کی آج نوازشریف سے ملاقات شیڈول

لاہور: (ویب ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو آج لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کریں گے جس کے دوران مخلوط حکومت کو درپیش چیلنجز اور شراکت اقتدار کے فارمولے پر اختلافات پر بات چیت ہو گی۔
بلاول بھٹو زرداری وفد کے ہمراہ سنٹرل لندن میں نواز شریف کے دفتر میں ملاقات کریں گے، ملاقات میں مخلوط حکومت کو درپیش معاملات اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بات ہوگی۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین دونوں رہنماوں کے مابین سینیٹ، گورنر پنجاب اور صدر کی نشست کے حوالے سے بھی بات ہوگی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ لندن ملاقات میں الیکشن اصلاحات پر آئینی ترمیمی پیکج بھی مذاکرات کا حصہ ہو گا۔

انٹر بینک میں ڈالر نے 187 روپے کی حد عبور کر لی، سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

کراچی: (ویب ڈیسک) انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر نے 1روپے28پیسے کا اضافے سے 187 روپے کی حد عبور کر لی، سٹاک مارکیٹ میں 32 پوائنٹس بڑھوتری کے ساتھ مثبت رجحان دیکھا گیا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز صبح کے اوقات کے دوران انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 1روپے8پیسے اضافے سے 187روپے ہو گئی، بعد ازاں لین دین کے دوران 20 پیسے مزید بڑھنے پر ڈالر ریٹ 187 روپے 20 پیسے پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ چندروز سے ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے، 5 دن میں ڈالر کی قیمت میں 5 روپے 65 پیسے کا اضافہ ہو چکا ہے۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج مثبت رجحان دیکھا گیا، 32 پوائنٹس اضافے سے 100 انڈیکس 45 ہزار 975 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

وزیراعظم کا سکیورٹی تھریٹ پر عمران خان کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کا حکم

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔
وزیراعظم نے سکیورٹی تھریٹ کی اطلاع پر وزارت داخلہ کو فوری اقدامات کی ہدایت جاری کر دیں، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو ذاتی طور پر سکیورٹی کی نگرانی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ہوم سیکرٹریز کو ہنگامی خط ارسال کر دیئے جن میں عمران خان کے لئے سخت حفاظتی اقدامات کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل آئی ایم ایف سے مذاکرات کیلئے امریکا روانہ

لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل امریکا چلے گئے، وہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں شرکت کریں گے۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور عمران خان نے آئی ایم ایف پروگرام پٹڑی سے اتارا، یہ ہماری معیشت کو خطرے میں ڈال رہا ہے، آئی ایم ایف پروگرام کو دوبارہ ٹریک پر لانے کی کوشش کروں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ خوشی ہے تین سال بعد ای سی ایل سے نام نکلا، لندن میں نواز شریف سے ملاقات کا موقع بھی ملے گا۔

پی سی بی نے شاہینوں کے دورہ نیدرز لینڈ کا شیڈول جاری کردیا

لاہور: (ویب ڈیسک) پی سی بی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ نیدرزلینڈ کا شیڈول جاری کر دیا ہے، تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز اگست میں روٹرڈم میں کھیلی جائے گی۔ سیریز میں شامل تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 16، 18 اور 21 اگست کو کھیلے جائیں گے۔ اس سے قبل یہ سیریز جولائی دو ہزار بیس میں کھیلی جانی تھی لیکن کورونا وائرس کے باعث سیریز غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی تھی۔ تینوں میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں، دونوں ٹیمیں دو ہزار تین کے بعد پہلی مرتبہ مدمقابل ہوں گی۔

محکمہ موسمیات کی آج اسلام آباد، لاہور اور گوجرنوالہ میں بارش کی پیشگوئی

لاہور: (ویب ڈیسک) موسم کا حال بتانے والوں نے آج اسلام آباد، لاہور اور گوجرنوالہ میں بارش کی پیشگوئی کی ہے، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج، خیبرپختونخوا میں پشاور، ایبٹ آباد، سوات ، مانسہرہ اور دیگر علاقوں میں بارش کا امکان ہے، پنجاب میں لاہور، گوجرانوالہ، گجرات اور دیگر علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ضیاشاہد کے صحافتی کارناموں کو بھرپور اجاگر کیا جائیگا، پنجابی یونین کے زیر اہتمام، پنجاب ہاﺅس لاہور میں بانی و قائد خبریں گروپ کی پہلی برسی کے تعزیتی ریفرنس ”ضیا شاہد دیاں یاداں “ سے مقررین کا جذباتی خطاب

لاہور(خبر نگار) ضیا شاہد دیاں یاداں کے حوالے سے پنجابی یونین کے زیر اہتمام پنجاب ہاوس میں ایک تعزیتی سیمینار کا انعقاد کیا گیا اس سیمینار کی میزبانی مدثر اقبال بٹ چیرمین پنجابی میڈیا گروپ و چیف ایڈیٹر روزنامہ بھلیکھا نے کی امتنان شاہد چیف ایڈیٹر روزنامہ خبریں و سی او چینل فایﺅ کو خصوصی طور مدعو کیا گیا ۔اس سیمینار میں خوشنود علی خان چیف ایڈیٹر روزنامہ صحافت کے علاوہ اویس خوشنود ،اثیار رانا،قاضی طارق ،ندیم رضا،زاہد گوگی،اعظم توقیر سمیت دیگر صحافتی شخصیات نے شرکت کی۔سیمینار سے میزبان مدثر اقبال بٹ نے کہا کہ ضیا شاہد مرحوم کی پہلی برسی کی مناسبت سےان کی یادوں کو تازہ کرنے کےلیے اس سیمینار کا انعقاد کیا گیا ہے ضیا شاہد مرحوم صحافت کی دنیا میں درخشندہ ستارہ تھے اس جدید صحافت میں ان جیسا کویءثانی نہیں انہوں نے مزید کہا کہ میری خواہش ہے کہ ضیا شائد مرحوم پر کیءسیمینار کا انعقاد کیا جائے تاکہ ضیاشاہد کی صحافت پر کئے گئے کارناموں کو بھر پور اجاگر کیا جائیگا تاکہ نیءنسل تک ان کے پیغامات کو پہنچایا جائے انہوں نے امتنان شاہد کو کہا کہ پنجابی اخبار خبراں کی دوبارہ اشاعت شروع کی جائے مدثر اقبال بٹ نے کہا کہ ضیا شاہد مرحوم کی زندگی پر ڈاکو منٹری بنانے کا پروگرام بنا رہے ہیں جو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایئں گے۔اس موقعہ پر چیف ایڈیٹر صحافت خوشنود علی خان نے کہا کہ ضیا شاہد مرحوم میرا دوست نہیں میر ا محبوب تھا وہ صحافت کی انڈسٹریز تھا وہ جمہوریت پسند تھا عمران خان کو سیاست میں لانے والا وہی تھا جو آج سیاست کی دنیا میں ایک مقام بنا چکا ہے عمران خان کی جماعت کانام ضیا شاہد مرحوم نے رکھا پہلی تقر یرضیا شاہد نے لکھی پہلا جلسہ ضیا شاہد نے کرایا اور پشاور میں پہلا جلسہ کروایا ۔ضیا شاہد کو سمجھنا اسان نہیں وہ عظیم صحافی تھا اس کے کالم میں جو درد تھا اس کو وہ سمجھتے ہیں جو درد دل رکھتے ہیں ۔منافقت کی صحافت ،جھوٹوں کی صحافت سب بت توڑ دیئے اسکا نام ضیا شاہد تھا انہوں نے کہا کہ ضیا شاہد کے عظیم بیٹے کو ورثہ میں روزنامہ خبریں عظیم اعزاز ملا ہے جو اس مشن کو جاری کئے ہوئے ہے۔سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے اثیار رانا نے کہا کہ ضیا شاہد مرحوم غریب پرور تھا مجھے جیسے بسوں میں اخبار فروش کو اخبار کا ایڈیٹر بنا دیا غریبوں کا احساس رکھنے والا انسان تھا آج اخبار کی دنیا میں جو نام ہیں وہ ضیا شاہد مرحوم کے مرحون منت ہیں ان کا نام صحافتی دنیا میں سنہری حروف میں لکھا جائیگا انہوں نے کتنے غریب لوگوں کی امداد کی ہوگی اللہ ان کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے ۔اس موقعہ پر زاہد گوگی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں فخر کرتا ہوں کہ میں ضیا شاہد مرحوم کا شاگرد ہوں اج جو مقام ملا ہے وہ ضیا شاہد کا مرحون منت ہے انہوں نے کہا کہ مشکل حالات سے مقابلہ کرنا ضیا شاہد سے سیکھا انہوں نے جب خبریں شروع کیا تو ینگ فورس کو تشکیل دیا اور خبریں کہاں سے کہاں پہنچ گیا ۔اس موقعہ پر اعظم توقیر نے کہا کہ خبریں سلوگن جہاں ظلم وہاں خبریں کو جو مقام ملا وہ کسی کو نہیں ملا ضیا شاہد مظلوم کا ساتھی تھا اور مظلوم کی اواز ایوانوں تک پہچائی اور مظلوم کو حق دلوایا آج بھی جہاں کوئی ظلم کی داستان ہوتی ہے خبریں سب سے پہلے وہاں پہنچتا ہے مظلوم آج بھی خبریں کی طرف دیکھتا ہے ۔سنیئر صحافی قاضی طارق نے کہا کہ ضیا شاہد ہمیشہ اپنے ورکرز سے احسن طریقے سے پیش آتے تھے اور ان کی ہر ممکن معانت کرتے تھے ان کو ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھا جائیگا ۔اس موقعہ پر نعت خوان نے گلہائے عقیدت پیس کیا اور اخر میں ضیا شاہد مرحوم کےلئے دعا مغفرت کروائی گئی اور ارفطاری بھی کروائی گئی ۔

 

چیف ایگزیکٹو خبریں میڈیا گروپ امتنان شاہد نے کہا کہ ضیا صاحب نے پاکستانی صحافت کو اقتدار کے ایوانوں سے نکال کر لوگوں کی آواز بنایا جس کو آج کا الیکٹرانک‘ پرنٹ اور سوشل میڈیا فالو کر رہا ہے۔ پاکستان کی صحافت میں اگر ضیا شاہد نہ ہوتے تو پاکستان کے عوام بھی رپورٹر اور صحافی نہ بن سکتے۔ آج کا سوشل میڈیا جس میں ایک عام انسان بھی صحافی بن گیا یا رپورٹر اس کا کریڈٹ آج سے 29 سال پہلے شروع کئے جانے والے اخبار خبریں کو جاتا ہے جس نے اس گھٹن اور سیاسی بیانات پر مشتمل صحافت اور میڈیا کا رخ بدل دیا۔ امتنان شاہد نے کہا کہ جیسا کہ یہاں بات ہوئی آج کے عمران خان کو عمران خان بنانے والا ضیا شاہد ہی تھا بلکہ میں اس بات کو بڑھاتے ہوئے کہوں گا کہ ان کی سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ آخری دم تک بہت محبت اور تعلق رہا بلکہ قائد ن لیگ نوازشریف سے بھی بہت عرصہ رفاقت اور تعلق رہا اور سیاست میں پہلے نوازشریف اور سابق وزیراعظم عمران خان کا بڑا ساتھ دیا کیونکہ آغاز میں عمران خان سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک پریشر گروپ بنانا چاہتے تھے ان کو سیاسی جماعت بنانے میں تحریک انصاف کا آئین اور عمران خان کی پہلی تقریر لکھنے کا اعزاز بھی ضیا شاہد کے پاس ہے جس کا میں گواہ بھی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بچپن سے سن رہے ہیں ہر کامیاب انسان کے پیچھے خاتون کا ہاتھ ہوتا ہے جس کی میں تصدیق کرتاہوں۔ ضیا شاہد کی کامیابی اپنے شعبے میں ترقی اور پاکستان میں میڈیا انڈسٹری کو ایک نئی جہت دینے والے ضیا شاہد کے پیچھے میری والدہ یاسمین شاہد‘ میری دادی حشمت بیگم اور میری بہن ڈاکٹر نوشین عمران کا بہت بڑا کردار ہے جو ناقابل فراموش ہے۔

امتنان شاہد نے تعزیتی ریفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہاں ضیا شاہد کا عشق پاکستان کے لوگوں کی فلاح وبہبود‘میرٹ پر بھرپور نظام تھا اسی طرح ان کا عشق صحافت اور پاکستان میں بولی جانیوالی زبانوں میں اخبار نکالنا تھا۔ خصوصاٰ پنجابی تاکہ ان زبانوں کو پروموٹ کیا جائے جس کی مثال خبریں گروپ کے اخبارات خبرون (سندھی)‘ خبراں(پنجابی) اور دی پوسٹ (انگریزی) زبان میں تھا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ عیدالاضحی سے قبل خبراں پنجابی کی اشاعت کا دوبارہ آغاز کیا جائے گا۔

Our platform selects certified DNP capstone project writers who possess levels, and expertise in Nursing, and likewise write easily

Our brokers examine their data and especially their writing abilities before starting the cooperation. And, in fact, we’re keen to suggestions from our customers to verify they’re completely happy in regards to the communication with writers and the final outcomes. When working on a DNP project, you must avoid trying to resolve a trivial nursing problem. You are supposed to establish an issue that’s fairly substantial.

Regular reading of nursing journal articles or medicine-focused journals will put you in a greater place to give you a fantastic concept on your capstone project. You may have unlimited access to plenty of info on analysis and reviewed articles. You will at all times be updated with the latest nursing publications and aware of all the trending topics in nursing. With all these, we guess that you could miss getting a superb capstone project concept. Starting together with your class notes is a big step towards getting an acceptable capstone project concept.

If you are enthusiastic about administrative or human resources administration in nursing, you possibly can select these nurse burnout matter concepts in your capstone. Whether you may be writing an MSN, BSN, or DNP capstone project, these topics are appropriate. Remember to select an idea that pursuits you, one which might result in your specialization. When the time comes for you buy capstone project to provide you with concepts on your capstone project in nursing, you’ll be able to always wonder the place to look. However, listed right here are some highlights of one of the best places to look for nursing capstone project ideas. Capstone tasks are evidence-based follow initiatives and reinforce best practices in different nursing fields.

Avoid a capstone project subject that is fairly personal? if you want to write a good capstone project, avoid choosing a subject that?s more about you. Keep in thoughts that a capstone project will involve a lot of research, which demands a very sound and relevant topic that may assist you to gather both main and secondary information. If you select a private capstoneproject.net/senior-project-high-school/ matter, researching and writing on it will be very hard. Therefore, there is no reason for panic when you are required to conduct a capstone project. Our writing providers are, subsequently, precisely what you need to step forward. I thanks for finishing my lengthy nursing dnp capstone project inside my required timeframe and based on my requirements.

Our nursing capstone project writers at Prowriterz.com will provide you with the high-quality help you have to design your project and communicate the method. Completing your senior capstone highlights your data and skill to develop an evidence-based evaluation of a specific downside in a healthcare setting. Your project ought to show consciousness of the essential role nurses play in fashionable healthcare. A capstone project should articulate present points in healthcare. A profitable project demonstrates your data and talent to perform instructional and administrative features.

As a busy student, you could juggle responsibilities corresponding to work, kids, and different obligations. You might have somewhat assist alongside the best way to complete your capstone and transfer on to a rewarding career in nursing. If you want assistance with nursing capstone project concepts or with writing or enhancing your capstone paper, our professional writers are right here to assist. Contact ustoday. Nursing capstone project subjects aren’t easy to choose up while your grade will largely depend upon what you write about.

We handpick our DNP capstone writers fastidiously; we realize how critical DNP capstone projects are to your profession. They are graduates from great faculties and universities from English-speaking areas worldwide. Whether you want to work with a native-English-speaking nursing expert or ESL writers, we’ve you lined. With skilled writing guidance, discussing a subject in a DNP project will be simple and effective. First, college students should describe the healthcare leadership, which includes comprehensive affected person care.

We will do our best to ensure you do not miss your school?s deadline. We encourage our clients to speak with their writers regularly to make certain they’re doing the proper factor. From Songfest to orientation, family weekend and Alternative Spring Break, we maintain you content, healthy, and engaged. Application deadlines and necessities for prospective first 12 months, transfer, and second degree students.

This is so important as a result of it extends the acquired proof to scientific follow. It is at this point of your doctoral studies that you extra brightly ignite your profession path. Hence you do not have a room for oversights as you do your work.

These initiatives are the culminating product of the curricula and show clinical scholarship. DNP graduates receive numerous medical practicum experiences and are taught foundational competencies that put together them to take care of patients inside their scope of apply. While this group of scholars will full work in March, many projects are longer-term, and students are required to include a transition plan in their ultimate govt abstract for the agency. Further, we frequently work with businesses and proceed projects yr to yr, with students constructing off the earlier project and agency work. If you’re an company that has potential initiatives for students in our DNP program, we invite you to submit your project to us for a scholar to match with this opportunity. If you’ve more than one potential project, please complete and submit a form for each separate project.

There are numerous key attributes that the ideas that you generate for your DNP project must have in order for them to be thought of to be nice. Sometimes students are tempted to reinvent the wheel simply because it appears simple https://lesley.edu/article/the-psychology-of-emotional-and-cognitive-empathy to take action. This is such a pricey mistake as it’s a type of redundancy in academia.

Actually, we shall have an expert who has specialised in the identical nursing field as you do help you. Choose nursing capstone initiatives that are attention-grabbing to you. If you decide to go with a subject on know-how, for example, ensure that your career goals align with nursing informatics or any tech-related side in healthcare. For instance, your project could also be a practice assortment that explores the impression or outcomes of nursing apply, or it may be a apply change initiative represented by a program analysis.

میہڑ آتشزدگی: وزیر اعلیٰ سندھ نے متاثرین کیلیے امداد کا اعلان کر دیا

دادو: (ویب ڈیسک) دادو کی تحصیل میہڑ کے دو دیہات میں خوفناک آتشزدگی سے متاثر ہونے والوں کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے امداد کا اعلان کر دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے متاثرہ گاؤں میہڑ کا دورہ کیا اور متاثرین سے تعزیت کی۔ مراد علی شاہ نے گاؤں میں آگ لگنے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
چیف سیکریٹری کی سربراہی میں چھ رکنی جے آئی ٹی قائم کر دی گئی۔ سیکرٹری داخلہ سندھ بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کمیٹی چھ روز میں نقصانات کا تخمینہ لگا کر رپورٹ پیش کرے گی، تحقیقات کرائیں گے کہ فائر بریگیڈ کیوں دیر سے پہنچیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ جن کے گھر جل گئے ان کو گھر بنا کر دیں گے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے متاثرہ گاؤں کے لیے 5،5 لاکھ روپے امداد کا اعلان کر دیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز میہڑ کے دو گاؤں میں خوفناک آگ لگی تھی جس کے نتیجے میں 140 سے زائد گھر جل گئے تھے۔ آگ نے 9 بچوں کی زندگیاں نگل لیں جب کہ 160 سے زائد مویشی بھی اس واقع میں جل کر ہلاک ہوگئے۔

این آر او ٹو قبول نہیں، قوم کو باہر نکالوں گا، عوام دوتہائی اکثریت دیں: عمران خان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ این آر او ٹو قبول نہیں، قوم کو باہر نکالوں گا، شہبازشریف اور ان کے بیٹوں پر کرپشن کے کیس ہیں، ایسے لوگ اوپر آئیں گے تو پھر ملک کا کوئی مستقبل نہیں، ساڑھے تین سال بڑی مشکل میں گزارے، سارا وقت اتحادیوں کی بلیک میلنگ میں گزرا، پہلے حکومت کا آئیڈیا نہیں تھا، اب سب کچھ جانتے ہیں، پوری تیاری سے آئیں گے، عوام دو تہائی اکثریت دیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اظہار خیال کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے ساڑھے تین سال بڑے مشکل گزارے، سارا وقت اتحادیوں کی بلیک میلنگ میں گزرتا تھا، عوام سے کہوں گا دوتہائی اکثریت دیں، ساڑھے تین سال بڑے سبق سیکھے، اس بارالیکشن میں ہم نے ٹکٹ بڑی سوچ سمجھ کر دینے ہیں، مشرف نے نواز شریف کو این آراو ون دیا اور اب این آر او ٹو قبول نہیں، گستاخانہ خاکوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھایا، اوورسیز پاکستانیوں کا رجیم چینج کے خلاف احتجاج پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو فیصلہ کرنا ہوگا کیا ہم نے بھکاری بن کر رہنا ہے؟ 22 کروڑ لوگوں کے لیے دھمکی شرمناک اور توہین ہے، شہباز شریف اور ان کے بیٹوں پر 40 ارب کے کرپشن کیسز ہے، اگر ایسے لوگ اوپر آئیں گے تو پھر ملک کا کوئی مستقبل نہیں، مینار پاکستان میں اس تحریک کا پوری طرح آغاز کریں گے، سوشل میڈیا پر اتنا کچھ ہوتا ہے اخبار بھی نہیں پڑھ سکتا، شہبازشریف، زرداری کو بار بار کہا مراسلے کو آکر دیکھ لیں، شہبازشریف، زرداری نے نہیں دیکھا کیونکہ ان کو پتا تھا، اگر یہ جمہوری لوگ ہے تو پھر اس سازش کے پیچھے کیوں چھپ رہے ہیں؟ شہبازشریف کہتا تھا زرداری کا پیٹ پھاڑوں گا، اب اکٹھے ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے ہمیں حکومت کا آئیڈیا نہیں تھا، اب آئیڈیا ہوگیا ہے، اب تو ہم سب کچھ جانتے ہیں تیاری کر کے آئیں گے، نوجوان حقیقی آزادی کی تحریک میں پوری طرح شامل ہے، قوم نظریئے پر بنتی ہے، کچھ لوگ پارٹی میں سمجھ رہے تھے شائد وہ اقتدار میں آکر اپنے بزنس کو فائدہ دیں گے، شوگر اسکینڈل میں کچھ لوگ ایکسپوز ہوگئے، اگر نوازشریف کو این آر او ٹوملا تو پھر قوم کو باہر نکالوں گا، ہم این آر او ٹو قبول نہیں کریں گے، اگر این آر او ٹو مل گیا تو پھر کوئی بھی پاکستان کے انصاف کے سسٹم کو نہیں مانے گا، این آر او ٹو پاکستان کے لیے بہت خطرناک ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ غریب ممالک کا مسئلہ بڑے چوروں کو پکڑا نہیں جاتا، مغرب میں کوئی تصور نہیں کرسکتا ملک کا وزیراعظم فیکٹریاں بنانا شروع کر دے، جب تک طاقت ور کو قانون کے نیچے نہیں لائیں گے پھر ملک کا کوئی مستقبل نہیں، پیپلز پارٹی پاکستان کی سب سے بڑی پارٹی تھی، اب اندرون سندھ کی پارٹی رہ گئی ہے، مسلم لیگ (ن) اب سینٹرل پنجاب کی پارٹی رہ گئی ہے، یہ دونوں خاندانی پارٹیاں ہیں، دونوں پارٹیوں میں کرپشن کے کیسز اور کوئی میرٹ نہیں ہے، مریم نواز، بلاول، حمزہ نے زندگی میں کوئی کام ہی نہیں کیا، یہ بادشاہ لوگ ہیں، دونوں پارٹیوں کے سینئر زرداری بن گئے ہیں، مسلم لیگ کے سینئرز لوگ مریم نوازکے پیچھے ہاتھ باندھ کر کھڑے ہوتے ہیں، تحریک انصاف میں جو پرفارم کرتا ہے وہ اوپر آسکتا ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ سندھ میں سب سے زیادہ کرپشن ہے، سندھ کے لوگ زرداری مافیا سے خوفزدہ ہیں، اس بار اندرون سندھ میں پوری کمپین کروں گا، ہمارے دشمن مسلسل افواج کو نشانہ بناتے ہیں، نوازشریف، زرداری نے فوج کو انڈر مائن کیا، میموگیٹ میں آصف زرداری امریکیوں کو کہہ رہا تھا مجھے فوج سے بچاؤ، ہماری مضبوط فوج نہ ہوتی تو ملک کے تین ٹکڑے ہوچکے ہوتے، کسی بھی صورت فوج کو نشانہ نہیں بنانا چاہیے، ہم نے فوج کے خلاف کبھی بات نہیں کرنی، ہم نے اپنی فوج کومضبوط کرنا ہے، فوج اس ملک کے لیے عمران خان سے زیادہ ضروری ہے۔
عمران خان نے کہا کہ مینارپاکستان میں ریکارڈ جلسہ ہوگا، سوشل میڈیا پر مسلسل ’امپورٹڈ حکومت نامنظور‘ ٹرینڈ چل رہا ہے، عوام میں شعور آگیا، اس سازش کو نہیں بھول سکتے، اندر کے میر جعفروں نے ملکر سازش کی، مینار پاکستان جلسے میں ضرور جاؤں گا، حقیقی آزادی کی کمپین لانچ کریں گے، جو مرضی ہوجائے مینار پاکستان جانا ہے، یہ جومرضی کرلیں یہ لوگ زیادہ دیر نہیں رہیں گے، کل کے جلسے کے بعد فارن میڈیا کو انٹرویو بھی دوں گا، ہمارے دور میں ریکارڈ ڈالر بیرون ملک سے آئے، ہماری کوشش ہے کبھی آئی ایم ایف نہ جانا پڑے، اپنے پاؤں پر کھڑا ہونگے تو کبھی دھمکیاں نہیں ملیں گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اکثر اقتدار سے جانے والوں کیخلاف مٹھایئاں بانٹی جاتی ہیں، مجھے لوگوں کے باہر نکلنے پر خوشی ہوئی، میری توقع سے زیادہ لوگ باہر نکلے، قوم کے باہر نکلنے پر سب سے زیادہ خوشی ہے، اب ہم ایک قوم بننے کی طرف نکل پڑے ہیں، بیرونی سازش کے تحت چوروں کو مسلط کر دیا گیا، الیکشن کمیشن صرف ایک جماعت کی فنڈنگ کو دیکھ رہا ہے، اس وقت چیف الیکشن کمشنر بہت ہی اینٹی پی ٹی آئی ہیں، فارن فنڈنگ کی بنیاد پر پی ٹی آئی کے خلاف ماحول بنایا جارہا ہے، پیپلز پارٹی، (ن) لیگ، پی ٹی آئی کا ایک ساتھ فنڈنگ کا کیس چلایا جائے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ تمام جماعتوں کی فنڈنگ کو اکٹھے دیکھا جائے، فارن فنڈنگ کیس تینوں پارٹیوں کا اکٹھا چلتا ہے تو پی ٹی آئی سرخرو ہوگی، نوازشریف، زرداری کا چوری کا پیسہ بیرون ملک پڑا ہے، یہ اس وجہ سے کشمیر کے لیے کوئی اسٹینڈ نہیں لیتے، چوری کا پیسہ بچانے کے لیے یہ کشمیریوں کا مقدمہ نہیں لڑسکتے۔
عمران خان نے کہا کہ گستاخانہ خاکوں پر بدقسمتی سے مسلم ممالک نے یکجا ہوکر آواز نہیں اٹھائی، مجھے خوشی ہے ہماری حکومت نے وہ کام کیا جو کوئی اور حکومت نہیں کر سکی، ساڑھے تین سال میری زندگی کے سب سے مشکل اور چیلنجنگ سال تھے، اتحادی حکومت تھی بلیک میل ہوتا تھا، میرے لیے بجٹ پاس کرنا عذاب ہوتا تھا، ان کی قانون سازی پر کوئی توجہ نہیں صرف ڈویلپمنٹ فنڈز پر توجہ ہوتی تھی، نظام ایسا ہے جس کے خلاف 40 ارب کرپشن کے کیس وہ وزیراعظم بن جاتا ہے، ہمیں پاور فل اکثریت ملے تو پھر یہ سسٹم چل سکتا ہے، پاورفل اکثریت نہ ہو تو پھر ریفارمز کرنا بڑا مشکل ہوتا ہے، شہبازشریف تو پہلے ہی قوم کو کہہ چکا ہے ہم بھکاری لوگ ہیں، ہمارے لیڈر جب ایسے بیانات دیں گے تو قوم کو کیا سگنل جائے گا؟ پاکستانی قوم کو اپنے اندر اعتماد کی ضرورت ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ اسامہ بن لادن کو مارنے پر زرداری نے جواب مانگنے کے بجائے مبارکباد دی، سب کو کہوں گا افطاری سے پہلے مینار پاکستان پہنچ جائیں ورنہ بہت رش ہوگا، امپورٹڈ حکومت نا منظور ایک تحریک بن چکی، اسے روکنا ممکن نہیں، ہمارا مقصد ہے پاکستان اپنے پاؤں پر کھڑا ہو، آج ملک پر ایسے لوگ مسلط ہوگئے جو سارے ضمانتوں پر ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جن پر اربوں روپے کے کرپشن کیسز ہیں۔