Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • امریکی ایوانِ نمائندگان کے ارکان رائین زنکے (ریاست مونٹانا) اور مائیکل جیمز (ریاست واشنگٹن) نے جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جہاں دفاع، تجارت اور اقتصادی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال
    • خطرناک وائرس امریکی کی 9 ریاستوں تک پھیل گیا، ہزاروں متاثر
    • کرکٹر ارشدیپ سنگھ اور اداکارہ سمرین کور نے اپنے رشتے کی تصدیق کر دی
    • سجل، ہانیہ اور اقرا سے دوستی نہیں بس سلام دُعا ہے،ماہرہ خان
    • برطانیہ میںپانی کی قلت، ایئرپورٹ پر واش رومز اور ریسٹورنٹس بند
    • پاکستان میں مون سون سے اموات کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی، مزید 10 ہلاکتیں رپورٹ
    • گلگت بلتستان میں اچانک سیلاب، متعدد علاقوں کے زمینی رابطے منقطع
    • ڈوبنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد خیبرپختونخوا میں سیاحتی کشتیوں کی جانچ کا آغاز
    • ناران کے قریب پنجاب یونیورسٹی کی بس کھائی میں جا گری، 21 افراد زخمی
    • پاکستانی باپ بیٹی کی جوڑی نے بین الاقوامی گھڑسواری تیراندازی چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کر دی
    • پاکستان کی طیبہ اشرف اور سمبل فاطمہ نے آئیکون اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا
    • جنتر منتر احتجاج کے بعد جنرل زی نے سڑکیں صاف کر کے مثال قائم کر دی
    • میکڈونلڈز اور کے ایف سی کم صحت بخش فاسٹ فوڈ چینز میں شامل
    • امریکا اور ایران کے درمیان حملے رکنے پر تیل کی قیمتیں 5 فیصد سے زائد گر گئیں
    • پی ایم ڈی کی لاہور، اسلام آباد، کراچی اور پشاور میں مون سون کی نئی بارشوں کی پیشگوئی
    • پنجاب میں آلودگی کے بڑے ذرائع کے خلاف اینٹی اسموگ آپریشن کا آغاز
    • بحرین کے شاہ اور اسرائیلی صدر میں ابراہم معاہدوں پر گفتگو
    • آبنائے ہرمز میں چھ جہاز روک لیے گئے
    • سیئٹل کے اسپیس نیڈل کے قریب فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 5 زخمی
    • آئی سی سی وارنٹ اور ممدانی کی مخالفت کے باوجود نیویارک جاؤں گا: نیتن یاہو
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    این آر او ٹو قبول نہیں، قوم کو باہر نکالوں گا، عوام دوتہائی اکثریت دیں: عمران خان

    By Khabrain Newsاپریل 20, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ این آر او ٹو قبول نہیں، قوم کو باہر نکالوں گا، شہبازشریف اور ان کے بیٹوں پر کرپشن کے کیس ہیں، ایسے لوگ اوپر آئیں گے تو پھر ملک کا کوئی مستقبل نہیں، ساڑھے تین سال بڑی مشکل میں گزارے، سارا وقت اتحادیوں کی بلیک میلنگ میں گزرا، پہلے حکومت کا آئیڈیا نہیں تھا، اب سب کچھ جانتے ہیں، پوری تیاری سے آئیں گے، عوام دو تہائی اکثریت دیں۔
    سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اظہار خیال کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے ساڑھے تین سال بڑے مشکل گزارے، سارا وقت اتحادیوں کی بلیک میلنگ میں گزرتا تھا، عوام سے کہوں گا دوتہائی اکثریت دیں، ساڑھے تین سال بڑے سبق سیکھے، اس بارالیکشن میں ہم نے ٹکٹ بڑی سوچ سمجھ کر دینے ہیں، مشرف نے نواز شریف کو این آراو ون دیا اور اب این آر او ٹو قبول نہیں، گستاخانہ خاکوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھایا، اوورسیز پاکستانیوں کا رجیم چینج کے خلاف احتجاج پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
    چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو فیصلہ کرنا ہوگا کیا ہم نے بھکاری بن کر رہنا ہے؟ 22 کروڑ لوگوں کے لیے دھمکی شرمناک اور توہین ہے، شہباز شریف اور ان کے بیٹوں پر 40 ارب کے کرپشن کیسز ہے، اگر ایسے لوگ اوپر آئیں گے تو پھر ملک کا کوئی مستقبل نہیں، مینار پاکستان میں اس تحریک کا پوری طرح آغاز کریں گے، سوشل میڈیا پر اتنا کچھ ہوتا ہے اخبار بھی نہیں پڑھ سکتا، شہبازشریف، زرداری کو بار بار کہا مراسلے کو آکر دیکھ لیں، شہبازشریف، زرداری نے نہیں دیکھا کیونکہ ان کو پتا تھا، اگر یہ جمہوری لوگ ہے تو پھر اس سازش کے پیچھے کیوں چھپ رہے ہیں؟ شہبازشریف کہتا تھا زرداری کا پیٹ پھاڑوں گا، اب اکٹھے ہوگئے۔
    انہوں نے کہا کہ پہلے ہمیں حکومت کا آئیڈیا نہیں تھا، اب آئیڈیا ہوگیا ہے، اب تو ہم سب کچھ جانتے ہیں تیاری کر کے آئیں گے، نوجوان حقیقی آزادی کی تحریک میں پوری طرح شامل ہے، قوم نظریئے پر بنتی ہے، کچھ لوگ پارٹی میں سمجھ رہے تھے شائد وہ اقتدار میں آکر اپنے بزنس کو فائدہ دیں گے، شوگر اسکینڈل میں کچھ لوگ ایکسپوز ہوگئے، اگر نوازشریف کو این آر او ٹوملا تو پھر قوم کو باہر نکالوں گا، ہم این آر او ٹو قبول نہیں کریں گے، اگر این آر او ٹو مل گیا تو پھر کوئی بھی پاکستان کے انصاف کے سسٹم کو نہیں مانے گا، این آر او ٹو پاکستان کے لیے بہت خطرناک ہوگا۔
    ان کا کہنا تھا کہ غریب ممالک کا مسئلہ بڑے چوروں کو پکڑا نہیں جاتا، مغرب میں کوئی تصور نہیں کرسکتا ملک کا وزیراعظم فیکٹریاں بنانا شروع کر دے، جب تک طاقت ور کو قانون کے نیچے نہیں لائیں گے پھر ملک کا کوئی مستقبل نہیں، پیپلز پارٹی پاکستان کی سب سے بڑی پارٹی تھی، اب اندرون سندھ کی پارٹی رہ گئی ہے، مسلم لیگ (ن) اب سینٹرل پنجاب کی پارٹی رہ گئی ہے، یہ دونوں خاندانی پارٹیاں ہیں، دونوں پارٹیوں میں کرپشن کے کیسز اور کوئی میرٹ نہیں ہے، مریم نواز، بلاول، حمزہ نے زندگی میں کوئی کام ہی نہیں کیا، یہ بادشاہ لوگ ہیں، دونوں پارٹیوں کے سینئر زرداری بن گئے ہیں، مسلم لیگ کے سینئرز لوگ مریم نوازکے پیچھے ہاتھ باندھ کر کھڑے ہوتے ہیں، تحریک انصاف میں جو پرفارم کرتا ہے وہ اوپر آسکتا ہے۔
    سابق وزیراعظم نے کہا کہ سندھ میں سب سے زیادہ کرپشن ہے، سندھ کے لوگ زرداری مافیا سے خوفزدہ ہیں، اس بار اندرون سندھ میں پوری کمپین کروں گا، ہمارے دشمن مسلسل افواج کو نشانہ بناتے ہیں، نوازشریف، زرداری نے فوج کو انڈر مائن کیا، میموگیٹ میں آصف زرداری امریکیوں کو کہہ رہا تھا مجھے فوج سے بچاؤ، ہماری مضبوط فوج نہ ہوتی تو ملک کے تین ٹکڑے ہوچکے ہوتے، کسی بھی صورت فوج کو نشانہ نہیں بنانا چاہیے، ہم نے فوج کے خلاف کبھی بات نہیں کرنی، ہم نے اپنی فوج کومضبوط کرنا ہے، فوج اس ملک کے لیے عمران خان سے زیادہ ضروری ہے۔
    عمران خان نے کہا کہ مینارپاکستان میں ریکارڈ جلسہ ہوگا، سوشل میڈیا پر مسلسل ’امپورٹڈ حکومت نامنظور‘ ٹرینڈ چل رہا ہے، عوام میں شعور آگیا، اس سازش کو نہیں بھول سکتے، اندر کے میر جعفروں نے ملکر سازش کی، مینار پاکستان جلسے میں ضرور جاؤں گا، حقیقی آزادی کی کمپین لانچ کریں گے، جو مرضی ہوجائے مینار پاکستان جانا ہے، یہ جومرضی کرلیں یہ لوگ زیادہ دیر نہیں رہیں گے، کل کے جلسے کے بعد فارن میڈیا کو انٹرویو بھی دوں گا، ہمارے دور میں ریکارڈ ڈالر بیرون ملک سے آئے، ہماری کوشش ہے کبھی آئی ایم ایف نہ جانا پڑے، اپنے پاؤں پر کھڑا ہونگے تو کبھی دھمکیاں نہیں ملیں گی۔
    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اکثر اقتدار سے جانے والوں کیخلاف مٹھایئاں بانٹی جاتی ہیں، مجھے لوگوں کے باہر نکلنے پر خوشی ہوئی، میری توقع سے زیادہ لوگ باہر نکلے، قوم کے باہر نکلنے پر سب سے زیادہ خوشی ہے، اب ہم ایک قوم بننے کی طرف نکل پڑے ہیں، بیرونی سازش کے تحت چوروں کو مسلط کر دیا گیا، الیکشن کمیشن صرف ایک جماعت کی فنڈنگ کو دیکھ رہا ہے، اس وقت چیف الیکشن کمشنر بہت ہی اینٹی پی ٹی آئی ہیں، فارن فنڈنگ کی بنیاد پر پی ٹی آئی کے خلاف ماحول بنایا جارہا ہے، پیپلز پارٹی، (ن) لیگ، پی ٹی آئی کا ایک ساتھ فنڈنگ کا کیس چلایا جائے۔
    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ تمام جماعتوں کی فنڈنگ کو اکٹھے دیکھا جائے، فارن فنڈنگ کیس تینوں پارٹیوں کا اکٹھا چلتا ہے تو پی ٹی آئی سرخرو ہوگی، نوازشریف، زرداری کا چوری کا پیسہ بیرون ملک پڑا ہے، یہ اس وجہ سے کشمیر کے لیے کوئی اسٹینڈ نہیں لیتے، چوری کا پیسہ بچانے کے لیے یہ کشمیریوں کا مقدمہ نہیں لڑسکتے۔
    عمران خان نے کہا کہ گستاخانہ خاکوں پر بدقسمتی سے مسلم ممالک نے یکجا ہوکر آواز نہیں اٹھائی، مجھے خوشی ہے ہماری حکومت نے وہ کام کیا جو کوئی اور حکومت نہیں کر سکی، ساڑھے تین سال میری زندگی کے سب سے مشکل اور چیلنجنگ سال تھے، اتحادی حکومت تھی بلیک میل ہوتا تھا، میرے لیے بجٹ پاس کرنا عذاب ہوتا تھا، ان کی قانون سازی پر کوئی توجہ نہیں صرف ڈویلپمنٹ فنڈز پر توجہ ہوتی تھی، نظام ایسا ہے جس کے خلاف 40 ارب کرپشن کے کیس وہ وزیراعظم بن جاتا ہے، ہمیں پاور فل اکثریت ملے تو پھر یہ سسٹم چل سکتا ہے، پاورفل اکثریت نہ ہو تو پھر ریفارمز کرنا بڑا مشکل ہوتا ہے، شہبازشریف تو پہلے ہی قوم کو کہہ چکا ہے ہم بھکاری لوگ ہیں، ہمارے لیڈر جب ایسے بیانات دیں گے تو قوم کو کیا سگنل جائے گا؟ پاکستانی قوم کو اپنے اندر اعتماد کی ضرورت ہے۔
    سابق وزیراعظم نے کہا کہ اسامہ بن لادن کو مارنے پر زرداری نے جواب مانگنے کے بجائے مبارکباد دی، سب کو کہوں گا افطاری سے پہلے مینار پاکستان پہنچ جائیں ورنہ بہت رش ہوگا، امپورٹڈ حکومت نا منظور ایک تحریک بن چکی، اسے روکنا ممکن نہیں، ہمارا مقصد ہے پاکستان اپنے پاؤں پر کھڑا ہو، آج ملک پر ایسے لوگ مسلط ہوگئے جو سارے ضمانتوں پر ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جن پر اربوں روپے کے کرپشن کیسز ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      امریکی ایوانِ نمائندگان کے ارکان رائین زنکے (ریاست مونٹانا) اور مائیکل جیمز (ریاست واشنگٹن) نے جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جہاں دفاع، تجارت اور اقتصادی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال

      خطرناک وائرس امریکی کی 9 ریاستوں تک پھیل گیا، ہزاروں متاثر

      پاکستان میں مون سون سے اموات کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی، مزید 10 ہلاکتیں رپورٹ

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.