کراچی میں عید بازار سج گیا، خواتین کی ملبوسات، جیولری اور سینڈلز کی خریداری

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی میں عید بازار سج گیا، خواتین نے ملبوسات، جیولری اور سینڈلز کی خریداری شروع کر دی، ڈیزائنرز نے نئے ٹرینڈز متعارف کروا دیئے۔
رمضان کا دوسرہ عشرہ، عید کی تیاری کے لیے خواتین نے کمر کس لی۔ ایسے میں کراچی میں عید ایگزیبیشن کا بھی اہتمام کیا گیا جہاں ایک ہی چھت تلے ملبوسات، جیولری اور سینڈلز سمیت اشیا خواتین کیلئے موجود تھیں۔ ڈیزائنرز نے عید سمر کلیکشن پیش کر دی۔
خواتین کہتی ہیں کہ فیشن میں جدت تو آئی ہے مگر روایت کا دامن نہیں چھوڑا، عید پر مشرقی انداز ہی بھلا لگتا ہے۔ جیولری میں مصری اور ترکش انداز بھی توجہ کا مرکز بنا رہا۔

بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ جاری

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) امریکا کے محکمہ خارجہ نے بھارت کو انسانی حقوق کی خلاف وزریوں کا مرتکب قرار دیتے ہوئے اپنی رپورٹ میں مسلمانوں کے خلاف بدترین انسانی حقوق کی خلاف وزریوں کی نشاندہی بھی کر دی۔
انسانی حقوق سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ میں بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کا ماورائے عدالت قتل، تشدد، کرناٹک میں سکولوں کی طالبات پر حجاب پہننے پر پابندی، جسمانی استحصال، تعصب، زبردستی نقل مکانی کے واقعات کا زکر کیا گیا ہے۔
گائے کی اسمگلنگ کا الزام پر حوالات اور جیل میں ظالمانہ، غیر انسانی، ذلت آمیز سلوک عام ہے، بھارت نے سوشل میڈیا کی تقریر پر مقدمہ، آزادی اظہار اور انٹرنیٹ کی آزادی پر پاپندی کے ساتھ ساتھ این جی اوز، سول سوسائٹی کی فنڈنگ اور آپریشنز پر حد سے زیادہ سخت قوانین نافذ کر رکھے ہیں۔

ہسپانوی پولیس اور کسٹم حکام کی مشترکہ کارروائی، کروڑوں ڈالرز کی منشیات برآمد

میڈرڈ: (ویب ڈیسک) ہسپانوی پولیس اور کسٹم حکام نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں ڈالرز کی منشیات برآمد کر لیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق حکام نے کینری جزیرے کے قریب بیس میٹر لمبی کشتی سے دو اعشاریہ نو ٹن منشیات برآمد کر لی جس کی مالیت پانچ کروڑ انتیس لاکھ ڈالرز سے زائد بنتی ہے۔
ملزمان نے منشیات کشتی کے فیول ٹینک میں چھپا رکھی تھی، حکام نے کشتی کو قبضے میں لے کر پانچ افراد کو گرفتار کر لیا۔

امریکی ریاست پنسلوانیا میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہرپٹس برگ میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق پارٹی کے دوران ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے، حملہ آوروں نے کچھ افراد کو کھڑکیوں سے چھلانگ لگانے پر بھی مجبور کیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ میں زخمی ہونے والے گیارہ افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پارٹی میں 200 افراد شریک تھے جہاں پچاس کے قریب راؤنڈز فائر کیے گئے۔

جنوبی افریقہ میں شدید بارشوں کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 395 ہو گئی، مزید سیلاب کا خدشہ

کیپ ٹاون: (ویب ڈیسک) جنوبی افریقہ میں ایک ہفتے سے جاری بارشوں کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 395 ہو گئی، حکام نے گزشتہ ہفتے سے جاری بارشوں کے باعث سیلاب کے مزید ریلے آنے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔
جنوبی افریقہ میں بارشوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، ایک ہفتے سے جاری بارش کے دوران 395 افراد ہلاک اور لینڈسلائیڈنگ کے باعث سڑکیں تباہ ہونے سے کئی علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔
حکام کے مطابق مسلسل بارشوں کے باعث اب تک 395 افرادہلاک، 13ہزار بے گھر ہو گئے ہیں، بدترین سیلاب نے 40 ہزار سے زائد افراد کو بری طرح متاثر کیا۔ حکومت نے تباہ شدہ عمارتوں، سڑکوں اور مواصلاتی نظام کی بحالی کیلئے فنڈزجاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

روس کی یوکرینی دارالحکومت کیف پر بمباری، امریکا سے اسلحہ لانےوالا طیارہ تباہ کرنے کا دعویٰ

کیف: (ویب ڈیسک) روس نے ماریوپول پر قبضے کے بعد دارالحکومت کیف پر بمباری شروع کر دی، روسی فورسز نے امریکا سے اسلحہ لے کر آنےوالا یوکرینی ٹرانسپورٹ طیارہ بھی تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
روس نے ماریوپول شہر پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ یوکرین نے کہا ہے کہ شہر میں موجود اس کے فوجی ہتھیار نہیں ڈالیں گے اور آخری دم تک لڑیں گے، کئی ہفتوں کے بعد دارالحکومت کیف میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
روس نے اوڈیسا شہر کےقریب یوکرین کا ٹرانسپورٹ طیارہ گرانے کا دعویٰ کیا ہے، روسی وزارت دفاع کےمطابق طیارہ امریکا اورمغربی ممالک سے اسلحہ کی کھیپ لے کر آرہا تھا، خارکیف ریجن میں بھی روسی اور یوکرینی فورسز میں شدید لڑائی جاری ہے۔

دلی میں جامع مسجد پر بجرنگ دل کا پرچم لہرانے کی کوشش ناکام، انتہا پسند پولیس نے درجنوں مسلمان گرفتار کر لئے

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی مسلم مخالف کارروائیاں معمول بن گئیں، دلی کے علاقے جہانگیر پوری میں جامع مسجد پر بجرنگ دل کا پرچم لہرانے کی کوشش کی، مسلمانوں نے مزاحمت کرکے یہ کوشش ناکام بنا دی، بندوقوں اور تلواروں سے لیس جلوس نے مسلمانوں کے علاقے میں توڑ پھوڑ کی اور جلاؤ گھیراؤ کیا، پولیس نے مجرموں کو پکڑنے کی بجائے درجنوں مسلمانوں کو گرفتار کر لیا۔
بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی دہشت گردی جاری، دلی کے علاقے جہانگیر پوری میں مسجد پر انتہا پسند ہندووں نے حملہ کر دیا، مسلمانوں نے مزاحمت کر کے حملہ آوروں کو مار بھگایا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دہشت گرد تنظیم بجرنگ دل کے پیروکاروں نے جہانگیر پوریس کی جامع مسجد پر اپنا زعفرانی پرچم لہرانے کی کوشش کی جس پر مسلمانوں نے پتھراؤ کرکے حملہ آوروں کوبھاگنے پر مجبور کردیا۔
واقعے کے بعد بندوقوں اور تلواروں سے لیس جلوس نے مسلمانوں کے املاک کو نذر آتش کردیا اور گھروں میں توڑ پھوڑ کی۔ پولیس نے مجرموں کو پکڑنے کی بجائے درجنوں مسلمانوں کو گرفتار کر لیا۔
بھارتی اپوزیشن کی 13 جماعتوں نے مشترکہ بیان میں واقعے کی مذمت کی اور نفرت پھیلانے والوں کی سرپرستی پر مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیا۔

اسرائیلی پولیس کا ایک بار پھر قبلہ اول پر دھاوا، نمازیوں پر تشدد، 9 فلسطینی زخمی

مقبوضہ بیت المقدس: (ویب ڈیسک) اسرائیلی فوجیوں نے ایک بار پھر مسلمانوں کے اول قبلہ، مسجد الاقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔ انتہا پسند یہودی اسرائیلی پولیس کی سرپرستی میں مسلمانوں کے قبلہ اول میں گھس گئے، صیہونی فورسز نے نمازیوں کو مسجد سے نکال کر تالے لگا دیئے۔ قابض فورسز کے تشدد سے 9 فلسطینی زخمی ہوگئے۔
مسلمانوں کا قبلہ اول ایک بار پھر صیہونیوں کے نشانے پر آ گیا، ماہ رمضان میں مسجد کے دروازے مسلمانوں کے لیے بند کر دیئے اور انتہا پسند یہودی مسجد الاقصیٰ میں دندناتے پھرنے لگے۔
فجر کی نماز کے وقت کئی صیہونی گروپ مسجد الاقصی میں داخل ہوئے اور نمازیوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا،، یہودی گروپوں کو قابض اسرائیلی فورسز کی سرپرستی حاصل تھی۔ حالات کی کشیدگی کا بہانہ بنا کر صیہونی فورسز نے تمام مسلمانوں کو باہر نکال کر مسجد کے دروازے پر تالے لگا دیئے۔
فلسطینی ہلال احمر کے مطابق حملے میں 9 نمازی زخمی ہوگئے جبکہ اتنے ہی فلسطینیوں کو اسرائیلی پولیس نے گرفتار کر لیا۔
اس سے پہلے جمعہ کو بھی صیہونی فورسز نے مسجد میں توڑ پھوڑ کی تھی اور ڈیڑھ سو سے زائد نمازیوں کو زخمی اور 400 کو حراست میں لے لیا تھا۔

وزیراعظم سے سابق وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کی ملاقات، منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف سے سابق وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے ملاقات کی۔
سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے شہباز شریف کو وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارک دی اور کہا کہ چلاس میں عالمی معیار کے اسپتال کی منظوری مقامی لوگوں کیلئے نعمت سے کم نہیں، ٹریفک کی سارا سال روانی کیلئے بابو سرٹنل کی منظوری سے سیاحت کو فروغ ملے گا، مقامی آبادی کی آمدورفت اور معاشی سرگرمیاں سارا سال بلاتعطل جاری رہیں گی۔
وزیر اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح عوام کی خدمت ہے، 4 سال کے سیاہ دور میں عوامی فلاحی منصوبوں کو نظرانداز کیا گیا، ملک و قوم کی خدمت کا سفر اب تیزی سے جاری رہے گا،

وزیراعظم آزاد کشمیر کے چناؤ کیلئے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس تاخیر کا شکار

مظفر آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم آزاد کشمیر کے چناؤ کیلئے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس تاخیر کا شکار ہے۔ تنویر الیاس کے بلامقابلہ منتخب ہونے کا امکان ہے۔
قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں متحدہ اپوزیشن میں تین جماعتوں نے بائیکاٹ کر دیا۔ اپوزیش لیڈر نے کہا کہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں پنجاب کی طرح غنڈہ گردی چاہتی ہے۔
خیال رہے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں ارکان کی کل تعداد 53 ہے۔ 53 کے ایوان میں جیت کے لئے 27 ارکان کی حمایت درکار ہے۔