Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • تحصیل آفس گوجر خان اس وقت رشوت کا گڑھ بن چکا ہے:راجہ اختر حسین
    • 16 موبائل ہیلتھ یونٹس کے ذریعے ضرورت مند افراد کو مفت طبی سہولیات فراہم
    • واہ کینٹ پولیس کی کارروائی،ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ گرفتار
    • ANF کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈان
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں ، 6 افرادگرفتار، چرس، شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • راولپنڈی، ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر فیض آباد میں ہوٹل اور دکانیں بند کروا دی گئیں
    • جاز نے پاکستان کا پہلا 15.1 جی بی پی ایس مائیکرو ویو لنک نصب کر دیا
    • امریکہ نے شام کو 36 چوری شدہ نوادرات واپس کر دیئے
    • کلائمیٹ امپلیمنٹیشن برج میں وزیرِ خزانہ کا موسمیاتی اہداف کو عملی نتائج میں ڈھالنے پر زور
    • اینٹی بائیوٹکس کا غیر ضروری استعمال گردوں کیلئے نقصان دہ
    • گوجرخان میں گراں فروشی بے قابو، انتظامیہ خاموش تماشائی
    • علیمہ خانم کیخلاف تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے کا فیصلہ موخر
    • پنجاب کالج گجر خان طلبا نے راولپنڈی بورڈ میں دو پوزیشنیں حاصل کر لی
    • آئی سی ایس میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے کے باوجود پوزیشن کا اعلان نہ کرنے کیخلاف درخواست پر چیئرمین لاہور بورڈ سے جواب طلب
    • آئی جی پنجاب پولیس رائو عبدالکریم کا ضلع اٹک کا دورہ
    • ایف آئی اے کی کارروائی غیرقانونی کرنسی، حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم گرفتار
    • محکمہ وائلڈ لائف رینجرز کی چڑیوں کو جال لگا کر پکڑنیوالوں کیخلاف کارروائی
    • 27ستمبر پی ٹی آئی متوقع مارچ کے پیش نظر انتظامات سخت
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں،4گینگز کے 9ملزمان گرفتار
    • ایس ایس پی انوسٹیگیشن سیف اللہ کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان کی مشکلات کا حل واضح مینڈیٹ کی حکومت ہے: صدر عارف علوی

    By Khabrain Newsجنوری 14, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: (ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی موجودہ مالی مشکلات پر قابو پانے کا واحد حل واضح مینڈیٹ کی حامل حکومت ہے، تمام سٹیک ہولڈرز باہمی تعاون اور اتحاد کا مظاہرہ کریں اور ملک کو موجودہ مالیاتی صورتحال سے نکالنے کیلئے بھرپور کوششیں کریں۔
    کراچی میں منعقدہ چوتھی فنانشل کرائم سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ ہم نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا اور دیگر ممالک معاشی ترقی کے حوالے سے پاکستان سے آگے نکل گئے ہیں، موجودہ مالیاتی صورتحال پر قابو پانے کیلئے سیاسی تعاون کی ضرورت ہے، انہوں نے شام کے وقت بازاروں کو بند کر کے توانائی کے تحفظ کے حکومتی ویژن کی حمایت کا بھی اظہار کیا۔
    صدر نے مزید کہا کہ انسان کا ضمیر جرائم کے خلاف سب سے بڑی رکاوٹ ہے اور اسلام سمیت مختلف مذاہب نے خود احتسابی کے جذبے کو ابھارنے کی کوشش کی ہے، مالیاتی جرائم پر قابو پانے کیلئے سماجی سطح پر مضبوط قوانین کا نفاذ، ان پر عمل درآمد کو یقینی بنانا، بدعنوان عناصر کو پکڑنا، مناسب سزائیں دینا اور بدعنوانی کی حوصلہ شکنی کرنا ضروری ہے۔
    ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ قائد اعظم نے برصغیر پاک و ہند کے مسلم اشرافیہ میں پھیلی بدعنوانی کو بھی اجاگر کیا تھا، پاکستان کو اخلاقیات اور بانی پاکستان کے اقوال پر مبنی ملک بنانے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے، لوٹ مار اور کرپشن نے پاکستان کو مفلوج کر دیا ہے اور اب ہم امداد اور قرضوں پر انحصار کر رہے ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ بدعنوانی پوری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے اور یہ صرف ترقی پذیر ممالک کا مسئلہ نہیں ہے اور مالیاتی قوانین اور نظاموں سے خامیوں کو ختم کرکے اس پر قابو پانے کی ضرورت ہے، نیب ترمیمی بل پر دستخط نہیں کیے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ احتساب، انصاف کی روح کے خلاف ہے، دنیا بھر میں مالیاتی جرائم کے نئے قوانین کے تحت ملزم اور اثاثوں کے مالک کو منی ٹریل فراہم کرنا ہوتی ہے۔
    صدر نے مزید کہا کہ عالمی نظام اخلاقیات اور بین الاقوامی قوانین کی بجائے مفادات پر مبنی ہے کیونکہ بھارت کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور اقلیتوں بالخصوص بھارت کے مسلمانوں کے ساتھ ساتھ بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں مظالم کی اجازت دی جا رہی ہے، پاکستان نے جموں و کشمیر تنازعہ کے حل کیلئے ورلڈ آرڈر اور عالمی اداروں پر اعتماد کیا اور شاید یہ اعتماد غلطی تھی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      میجر جنرل شمریز خان نئے ڈی جی آئی ایس آئی مقرر

      شدید بارش اور سیلاب کا خطرہ، NDMA نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کو خبردار کردیا

      ایران نے آبنائے ہرمز 7 دن میں کھولنے کی پیشکش کردی

      تازہ ترین

      شدید بارش اور سیلاب کا خطرہ، NDMA نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کو خبردار کردیا

      ایران نے آبنائے ہرمز 7 دن میں کھولنے کی پیشکش کردی

      5 دن کی کمی کے بعد سونا پھر مہنگا، قیمت میں 4,700 روپے اضافہ

      پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کا لانگ مارچ اب 5 اکتوبر کو ہوگا : ذرائع

      اسلام آباد کے تمام راستے کھلے ہیں، ہائیکورٹ کے احکامات پر عمل ہوگا: طلال چوہدری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.