Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • چکلالہ کینٹ انتظامییہ کی غفلت قبرستان بنیادی سہولیات اور صفائی ستھرائی سے محروم
    • تحریک انصا ف کے ممکنہ لانگ ما رچ کے پیش نظر اٹک پل پر حالات غمگین
    • اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان کی زیرِ صدارت ریونیو عملہ، سرکل ریونیو افسران کا اجلاس
    • بوجہ جاری ضلعی ترقیاتی پراجیکٹس محدود فیڈرز پر عارضی بجلی بندش شیڈول
    • ٹیکسلا، موضع جلالہ کے رہائشی کی زمین پر قبضہ مافیا کی غیر قانونی کاروائی
    • بہتر تجارتی روابط اور کنیکٹیویٹی معاشی ترقی کا بنیادی محرک، عبد العلیم خان
    • چیئرمین سی ڈی اے کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ
    • آسان ٹیکس سکیم’ایک ماہ میں 9806دکاندار شامل ہو چکے
    • پنجاب لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا
    • خبریں کی خبر پر ایکشن، گوجر خان میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی صفائی کا کام شروع
    • پولیو ٹیم کو حراساں اور مزاحمت کرنے والے دو افراد گرفتار
    • BYD نے 10 ہزار گاڑیوں کے پاکستانی سڑکوں پر آنیکا اہم سنگ میل عبور کرلیا
    • پاکستان پوسٹ نے مختلف سروسز کے نرخوں پر نظرثانی کیلئے ٹیرف کی منظوری دیدی
    • عوامی مسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدام
    • تحصیل آفس گوجر خان اس وقت رشوت کا گڑھ بن چکا ہے:راجہ اختر حسین
    • 16 موبائل ہیلتھ یونٹس کے ذریعے ضرورت مند افراد کو مفت طبی سہولیات فراہم
    • واہ کینٹ پولیس کی کارروائی،ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ گرفتار
    • ANF کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈان
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں ، 6 افرادگرفتار، چرس، شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • راولپنڈی، ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر فیض آباد میں ہوٹل اور دکانیں بند کروا دی گئیں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    امریکہ نے شام کو 36 چوری شدہ نوادرات واپس کر دیئے

    By Khabrain Newsستمبر 26, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نیو یارک (آئی این پی) امریکی حکام نے شام کے 36 چوری شدہ نوادرات واپس کرنے کا اعلان کیا ہے، جن میں پالمیرا کے قدیم مقام کی داعش کے ہاتھوں تباہی کے دوران سمگل کیا گیا ایک سنگی مجسمہ بھی شامل ہے۔ حکام نے بتایا ہے کہ ان نوادرات کی مجموعی مالیت 50 لاکھ ڈالر سے زائد ہے، یہ نوادرات نیویارک کے میٹرو پولیٹن میوزیم آف آرٹ اور قدیم فن پاروں کے متعدد امریکی جمع کنندگان سے ضبط کیے گئے تھے۔ مین ہٹن کے ڈسٹرکٹ اٹارنی ایلون بریگ نے کہا کہ نوادرات کی وطن واپسی کی تقریبات اس بات کی طاقتور یاد دہانی ہیں کہ ثقافتی ورثے کا تحفظ کسی سرحد یا قومیت تک محدود نہیں۔ ایک اعلامیے کے مطابق پالمیرا کا سنگی مجسمہ یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل قدیم شہر پالمیرا سے اس وقت نکالا گیا تھا جب داعش کے جنگجوئوں نے 2015ء سے 2017ء کے دوران شہر کے بیشتر حصے کو تباہ کر دیا تھا، 450 کلو گرام سے زائد وزنی چونے کے پتھر سے تراشے گئے اس مجسمے میں ایک لیٹے ہوئے مرد کو دکھایا گیا ہے جس کے گرد ایک خاتون اور تین بچے موجود ہیں۔ امریکہ گزشتہ برسوں کے دوران چین، یونان اور اٹلی سمیت کئی ممالک کو لوٹے گئے نوادرات واپس کرچکا ہے۔ خیال رہے کہ ضبط کیے گئے نوادرات میں سے چار امریکی نوادرات جمع کرنے والے مائیکل سٹائن ہارٹ سے حاصل کیے گئے تھے، انہوں نے 2021ء میں امریکی حکومت کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت دنیا کے مختلف حصوں سے چوری کیے گئے تقریباً 180 نوادرات واپس کیے تھے، جن کی مجموعی مالیت سات کروڑ ڈالر تھی۔ مین ہٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر کے مطابق میٹرو پولیٹن میوزیم آف آرٹ سے ضبط کیے گئے 13 نوادرات ان 402 نوادرات میں شامل ہیں جو دفتر نے 2017 سے اب تک اس ثقافتی ادارے سے تحویل میں لیے ہیں، ان تمام نوادرات کی مجموعی مالیت 9 کروڑ 87 لاکھ ڈالر بتائی گئی ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      چکلالہ کینٹ انتظامییہ کی غفلت قبرستان بنیادی سہولیات اور صفائی ستھرائی سے محروم

      تحریک انصا ف کے ممکنہ لانگ ما رچ کے پیش نظر اٹک پل پر حالات غمگین

      اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان کی زیرِ صدارت ریونیو عملہ، سرکل ریونیو افسران کا اجلاس

      تازہ ترین

      شدید بارش اور سیلاب کا خطرہ، NDMA نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کو خبردار کردیا

      ایران نے آبنائے ہرمز 7 دن میں کھولنے کی پیشکش کردی

      5 دن کی کمی کے بعد سونا پھر مہنگا، قیمت میں 4,700 روپے اضافہ

      پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کا لانگ مارچ اب 5 اکتوبر کو ہوگا : ذرائع

      اسلام آباد کے تمام راستے کھلے ہیں، ہائیکورٹ کے احکامات پر عمل ہوگا: طلال چوہدری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.