تازہ تر ین

پاکستان اور افغانستان کے دوہرے ٹیکس سے بچنے کیلئے معاہدے پر دستخط

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان اور افغانستان نے دوہرے ٹیکس سے بچنے کے کنونشن پر دستخط کر دیئے۔
پاکستان اور افغانستان کے وفود کے درمیان فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں مذاکرات کا تیسرا دور ہوا، دونوں وفود کے درمیان مذاکرات دوستانہ ماحول میں ہوئے، تفصیلی بات چیت کے بعد دونوں فریقین نے متفقہ مسودے پر اتفاق کر لیا، متفقہ مسودے پر دونوں وفود کے سربراہان نے دستخط کیے۔
چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے کہا کہ افغانی وفد کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، کنونشن سے دونوں برادر ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
افغان وفد کی سربراہی ڈائریکٹر ریونیو لیگل سروسز ندا محمد صدیقی نے کی، پاکستانی وفد کی سربراہی ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ٹیکس آپریشنز، ایف بی آر کے ڈائریکٹر جنرل ساجد اللہ صدیقی نے کی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain