فیصل آباد: (ویب ڈیسک) فیصل آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دفتر میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر بے نظمی دیکھنے میں آئی ہے۔
پی ٹی آئی کارکنوں نے پی ٹی آئی ویسٹ ریجن پنجاب کے صدر فیض اللہ کموکی کی پریس کانفرنس کے دوران احتجاج کیا، کارکنوں کا کہنا تھا کہ پارٹی کیلئے قربانیاں دینے والوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، احتجاج کے باعث پی ٹی آئی رہنما فیض اللہ کموکی پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے۔
فیصل آبادمیں پی ٹی آئی ویسٹ ریجن پنجاب کے صدر فیض اللہ کموکی کی جانب سے آئندہ انتخابات کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر پارلیمانی بورڈ بنائے جانے کے معاملے پر پریس کانفرنس کے دوران ناراض کارکنوں نے احتجاج شروع کرد یا۔
کارکنوں کا کہنا تھا کہ ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے میں پارٹی کیلئے قربانیاں دینے والے کارکنوں کو مکمل طور پر نظر انداز کیا جا رہا ہے اور من پسند افراد کو ٹکٹ دینے کی کوششیں ہو رہی ہیں جنہیں کارکن کبھی قبول نہیں کریں گے بلکہ اس طرح کے فیصلوں کے نتیجے میں کارکن اپنی پارٹی کے خلاف آزادنہ طور پر انتخابات میں حصہ لیں گے جس سے پارٹی ووٹ تقسیم ہوگا اور پارٹی کے منتخب امیداوار کو نقصان ہو گا ۔