شینگھائی:(ویب ڈیسک) چین میں جاپانی سُپر ہیرو الٹرامین کا 34.12 فِٹ بلند مجسمہ بنا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا گیا۔
گینیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے اس بات کی تصدیق کر دی گئی کہ شنگھائی کے ہائی چینگ اوشیئن پارک میں بنائے جانے والے مجسمے نے ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق اس مجسمے کو 20 سے زائد افراد کی ٹیم نے تعمیر کیا اور اس کا وزن تقریباً 907 کلو گرام ہے۔ اس مجسمے کو الٹرا مین خیال پر مبنی تفریحی پارک کے مرکز پارے کے طور پر بنایا گیا ہے۔
الٹرامین کا کردار 1966 میں نشر ہونے والی اسی نام کی سیریز میں سب سے پہلے پیش کیا گیا تھا۔ یہ کردار اس سیریز کے بعد 33 شوز کے ساتھ سب سے زیادہ بننے والی اسپن آف سیریز کا ریکارڈ بھی رکھتا ہے۔
البتہ، جس کردار پر یہ مجسمہ مبنی ہے اس کو 2009 میں پیش کیا گیا تھا۔