تازہ تر ین

50 سالوں میں پی ایچ ڈی مکمل کرنیوالا 76 سالہ طالبعلم

سومرسیٹ: (ویب ڈیسک)دنیا میں کئی ایسی مثالیں موجود ہیں جس میں علم کے طلب گاروں نے اپنی ساری زندگی تعلیم حاصل کرنے میں وقف کی، ایک برطانوی شہری نے 76 برس کی عمر میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق 76 سالہ ڈاکٹر نک ایکسٹن جن کا تعلق سومرسیٹ سے ہے، انہوں نے 1970 میں پی ایچ ڈی میں داخلہ لیا تھا جنہیں ڈگری حاصل کرنے میں 50 سال لگ گئے۔
رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر نک کو 1970 میں امریکا کی یونیورسٹی آف پٹسبرگ میں میتھ میٹیکل سوشیولوجی میں پی ایچ ڈی کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے اسکالرشپ ملی لیکن 5 سال بعد وہ پی ایچ ڈی مکمل کیے بغیر برطانیہ واپس چلے گئے۔
تاہم اب برطانیہ کی یونیورسٹی آف برسٹل نے انہیں فلسفے میں پی ایچ ڈی کی ڈگری دی، اس موقع پر ان کی اہلیہ اور 11 سالہ پوتی بھی موجود تھی،ڈاکٹر ایکسٹن کو امید ہے کہ وہ اپنی گزشتہ تحقیق شائع کرسکیں گے جس پر انہوں نے 50 سال قبل امریکا میں کام کیا تھا۔
ڈاکٹر ایکسٹن کے مطابق جب میں نے برسٹل یونیورسٹی میں تعلیم کا دوبارہ آغاز کیا تب میری کلاس کے طالب علموں کی عمریں 23 برس تھیں جنہوں نے مجھے خوشی سے قبول کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain