تازہ تر ین

واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کی مشکل آسان کردی

سان فرانسسکو: (ویب ڈیسک) پیغام رسانی کیلیے استعمال ہونے والی موبائل اپیلیکیشن واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کے لیے ’پکچر ٹو پکچر‘ فیچر جلد متعارف کرا دیا، جس کے تحت وہ ویڈیو کال کے دوران بھی موبائل استعمال کرسکیں گے۔
واٹس ایپ کی جانب سے یہ فیچر اینڈرائیڈ پر تو دستیاب تھا تاہم آئی او ایس صارفین اس سے محروم تھے، گزشتہ برس دسمبر میں انتظامیہ نے ’پکچر ٹو پکچر‘ فیچر کی تیاری کا اعلان کیا تھا۔
ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی سائٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے یہ فیچر مرحلہ وار متعارف کرایا جارہا ہے، پہلے مرحلے میں امریکا، برازیل سمیت دیگر ممالک کے آئی او ایس صارفین کو یہ سہولت فراہم کردی گئی ہے۔
آئی او ایس صارفین اس فیچر کے بعد ویڈیو کال پر رہتے ہوئے موبائل پر دیگر امور بھی انجام دے سکیں گے اور انہیں چیٹ ونڈو کو چھوٹا کرنے کی سہولت بھی حاصل ہوگی۔ علاوہ ازیں دوسرے صارفین سے چیٹ جبکہ گروپ یا کسی بھی دوست کو تصاویر، اہم دستاویزات بھی بھیج سکیں گے۔
آئی او ایس کے صارفین کے لیے واٹس ایپ ورژن 23.3.77 پر پکچر ٹو پکچر کی سہولت دستیاب ہوگی۔
علاوہ ازیں کمپنی نے آئی او ایس صارفین کیلیے اپنی پروفائل فوٹوز کے طور پر اوتار بنا سکیں گے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain