تازہ تر ین

بھارتی اداکار رنویر سنگھ کی ملالہ یوسف زئی کے ساتھ سیلفی

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) بھارتی اداکار رنویر سنگھ نے پاکستان کی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کے ساتھ سیلفی لی ہے۔
ملالہ اور رنویر کی ملاقات این بی اے کی باسکٹ بال گیم کے موقع پر ہوئی جہاں ہالی وڈ کے دیگر مشہور اداکار بھی موجود تھے۔
رنویر سنگھ نے اپنے انسٹاگرام پر متعدد تصاویر شیئر کی ہیں جس میں وہ مختلف فنکاروں کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔
ایک تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ملالہ یوسفزئی اور ان کے شوہر عصر ملک کے ساتھ ہیں اور موبائل سے تینوں کی سیلفی لے رہے ہیں۔
ملالہ یوسفزئی اپنے شوہر کے ساتھ امریکن لیگ کے آل اسٹارز ویک اینڈ کی تقریب میں شرکت کیلئے آئی تھیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain