تازہ تر ین

روپے کی بے قدری، ڈالرتاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی: (ویب ڈیسک) ڈالر روپے کو روندتے ہوئے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا، ایک دن میں امریکی کرنسی کی قیمت میں دوسرا تاریخی اضافہ ہوا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز امریکی کرنسی کی قدر میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، انٹربینک میں 18 روپے 98 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 285 روپے 9 پیسے پر بند ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت بڑھنے سے قرضوں کے بوجھ میں 1800 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی کرنسی کی قیمت میں 9 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 283 روپے پر پہنچ گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 266 روپے 11 پیسے پر بند ہوا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain