کراچی: (ویب ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری کا پالیسی اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں 3 فیصد اضافہ کر دیا۔
اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کے مطابق بنیادی شرح سود 17 فیصد سے بڑھ کر 20 فیصد ہو گئی، رواں سال مہنگائی کی شرح 29 فیصد تک رہ سکتی ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ مانیٹری پالیسی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اقتصادی پالیسیوں، بیرونی حالات نے قلیل مدتی مہنگائی کا منظر نامہ بگاڑا ہے۔
واضح رہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے سٹاف لیول معاہدے سے قبل پاکستان سے شرح سود بڑھانے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔
