تازہ تر ین

بالی وڈ اداکارہ سشمیتاسین کو دل کا دورہ، اسٹنٹ ڈال دیا گیا

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارت کی معروف اداکارہ سشمیتاسین نے انکشاف کیا ہے کہ ان کو دل کا دورہ پڑا تھا اور وہ دل کی سرجری سے گزری ہیں۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو اس خبر سے آگاہ کیا ہے اور یہ بھی بتایا کہ وہ بیماری سے صحت یاب ہورہی ہیں۔
47 سالہ اداکارہ نے بتایا کہ کچھ دن قبل ان کو دل کا اٹیک ہوا تھا اور فوری طور پر ان کی انجیوپلاسٹی کی گئی اور اسٹنٹ ڈالا گیا۔
سشمیتاسین نے مزاحیہ انداز میں لوگوں کو بتایا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ میرے کارڈیولوجسٹ نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ میرا دل بہت بڑا ہے۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں ان لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اداکارہ کو اس مشکل وقت میں فوری طور پر مدد فراہم کی۔
واضح رہے کہ بھارتی اداکارہ جلد تھرلر ویب سیریز ’آریا‘ کے تیسرے سیزن میں نظر آئیں گی جہاں وہ مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain