تازہ تر ین

وزیراعظم کے بیٹے سلیمان شہباز نے گلدستہ لانے والے کارکن کا ہاتھ جھٹک دیا

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم کے بیٹے سلیمان شہباز نے گلدستہ لانے والے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکن کا ہاتھ جھٹک دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز گاڑی سے اترے تو ان کے استقبال کے لیے کھڑے کارکن نے آگے بڑھ کر گلدستہ دینے کی کوشش کی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سلیمان شہباز نے کارکن سے گلدستہ لینے کے بجائے اس کو ہاتھ سے دور کردیا اور روانہ ہو گئے، سلیمان شہباز کے ساتھ موجود گارڈ نے بھی کارکن کو ہاتھ سے پیچھے ہٹا دیا۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے کی جانب سے کارکن کا ہاتھ جھٹکنے اور ان کے رویے پر (ن) لیگ کے کارکنان نے مایوسی کا اظہارکیا ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain