لاہور(افضل سیال سے )
لاہور چیمبر کے عہدیداروں کی آپسی لڑائی نے سات غریب چیمبر ملازمین کی نوکریاں ہڑپ کرنے کی ٹھان لی ، پیاف فاﺅنڈرز الائنس نے اپنے ہی صدر کی مخالفت میں لاہور چیمبر کے سات غریب ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا،میاں انجم نثار اور میاں محمد اشرف کی سربراہی میں پیاف فاﺅنڈرز الائنس کے اجلاس میں ایک چھ رکنی کمیٹی بشمول میاں انجم نثار، میاں مصباح الرحمن، شیخ محمد آصف، میاں ابوذر شاد، محمد علی میاں اور بشیر اے بخش پر مشتمل کمیٹی آنے والے دنوں میں لاہور چیمبر میں میٹنگ کرے گی اور سات غریب چیمبر ملازمین کو ہٹانے کے فیصلے کی توثیق کردیگی ،باوثوئق ذرائع نے خبریں کو بتایا ہے کہ ان ملازمین کی خدمات سیکرٹری جنرل لاہور چیمبر نے حاصل کیں اور پھر ایچ آر کمیٹی کی منظوری لی گئی جس پر 6 میں سے 4 ممبران نے دستخط کیے تھے۔ پھر بھی کچھ سینئرز کی ملازمین کے ساتھ ذاتی رنجش کی وجہ سے انکے خلاف ہو گئے ہیں اور شدید کساد بازاری اور مہنگائی کے اس دور میں بڑے سیٹھ غریب عملے کو فارغ کرنا چاہتے ہیں ،دوسری اہم بات یہ کہ انہوں نے لاہور چیمبر کی تاریخ میں پہلی بار صدر کے خلاف چھ رکنی کمیٹی بنائی ہے کہ وہ ایس وی پی اور وی پی کے دباو کے باوجود انہیں کیوں نہیں ہٹا رہے ہیں۔ الاہور چیمبر کے ایس وی پی ظفر محمود چوہدری اور نائب صدر عدنان خالد بٹ نے ملازمین کو ہٹانے کا مطالبہ کیا اور صدر کے اختیارات استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ میاں شفقت علی ، علی حسام اصغر اور دیگر بہت سے پہلے ہی پیاف اور فاﺅڈرز کی پالیسیوں سے اختلاف کرکے علیحدہ گروپس بنا چکے ہیں۔پیاف فاونڈرز الائنس کی قیادت جن ملازمین کو فارغ کرنے چاہتی ہے انکو اکتوبر 2022 کے بعد موجودہ مدت میں چیمبر قوانین کے مطابق بھرتی کیا گیا ہے !سنیئر نائب صدر لاہور چیمبر آف کامرس نے خبریں کوُاپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے غیرقانونی بھرتیوں کے خلاف ایکشن لیا ہے اور صدر لاہور چیمبر کے من پسند ملازمین کو نکالا گیا اب وہ ملازمین صدر کے ملازم تو ہیں لیکن چیمبر کے نہیں ہیں !
سائیڈ سٹوری
لاہور(کامرس رپورٹر ) لاہور چیمبر میں برسراقتدار گروپ پیاف فاونڈرز الائنس نے لاہور چیمبر میں اپنے ہی صدر کے خلاف چھ رکنی کمیٹی بنا دی ، جو صدر کے اختیار خود استعمال کرنے پر بضد ہو گئی ہے خود ساختہ کمیٹی نے یہ فیصلہ کیا ہے صدر لاہور چیمبر کی مدت دو سال کی بجائے ایک سال ہوگی ، جبکہ ہم اپنے فیصلے خود کریں گے اور قانون اور ڈی جی ٹی او کے احکامات پر عمل نہیں کریں گے۔صدر کی مدت کے حوالے سے چاہے ڈی جی ٹی او حکام دو سال کے تحریری احکامات بھی دے دیں ہم انکا حکم نہیں مانا جائے گا،یاد رہے پیاف فاونڈرز الائنس کے حمایت یافتہ صدر عرفان اقبال شیخ صدر ایف پی سی سی آئی اپنی دو سال کی مدت انجوائے کررہے ہیں !