تازہ تر ین

علی بلال کو شہید کرنیوالوں کو فوری گرفتار کرنا چاہیے: اعتزاز احسن

لاہور: (ویب ڈیسک) سینئر قانون داں اور رہنما پیپلزپارٹی اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ علی بلال کی شہادت کیمروں کے سامنے ہوئی ہے، کیمروں میں ثبوت موجود ہے کہ کس نے کون کون سی ضرب لگائی۔
لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے ایک بچے کو شہید کر دیا، جو پولیس والے ویڈیو میں اسے ڈنڈے مارتے نظر آ رہے ہیں انہیں فوری گرفتار ہونا چاہیے۔
اعتزاز احسن نے کہا کہ الیکشن کا شیڈول آنے کے بعد دفعہ 144 ختم ہوگئی، الیکشن شیڈول آئین کے تحت آیا، دفعہ 144 تو قانون کے تحت ہے، وہ ختم ہوگئی۔
رہنما پیپلزپارٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک سیاسی کارکن کو سرِ عام قتل کر دینے پر معطل ہونا ناکافی ہے، بہت ظلم ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain