تازہ تر ین

مسلمانوں کیخلاف نفرت و امتیازی سلوک کے خاتمے کیلئے دنیا کےساتھ کھڑے ہیں :وزیراعظم

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلمانوں کیخلاف ہر قسم کی نفرت اور امتیازی سلوک کے خاتمے کیلئے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان عقیدے کی بنیاد پر مسلمانوں کے خلاف ہر قسم کی نفرت اور امتیازی سلوک کے خاتمے کے لیے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام بھی دوسرے مذاہب کی طرح رواداری، احترام، امن اور انسانی ترقی کا علمبردارہے۔
واضح رہے کہ آج اسلامو فوبیا سے نمٹنے کا عالمی دن منایا جا رہاہے ، اس دن کو منانے کا مقصد دنیا بھر میں مسلم کمیونٹی کےخلاف پھیلنے والی نفرت اور ان کے خلاف تشدد آمیز کارروائیوں کو روکنے کی کوشش کرنا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain