تازہ تر ین

لاہور میں پھل، سبزیوں کی قیمتیں آسمان پر، مرغی کی قیمت برقرار

لاہور : (ویب ڈیسک) لاہور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری ریٹ جاری کر دئیے گئے۔ مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 497 روپے کی سطح پر برقرار۔
سرکاری نرخ نامے کے مطابق لاہور میں اول درجے کا آلو 48 روپے فی کلو جبکہ اول درجے کا پیاز 116 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ تھائی لینڈ سے درآمد شدہ ادرک 625 روپے فی کلو جبکہ چین سے درآمد شدہ لہسن 340روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔
نرخ نامے مطابق ٹماٹر 115 روپے فی کلو، فارمی کھیرا 64 روپے فی کلو طے کیا گیا ہے۔
اسی طرح میتھی 74 روپے، بینگن 68 روپے، پھول گوبھی 74 روپے جبکہ شلجم کا ریٹ 47 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔
سرکاری نرخ نامے میں شملہ مرچ 105 روپے اور چائنہ کا لیموں 210 روپے فی کلو فروخت ہو گا۔
اسی طرح مٹر 145 روپے، گھیا کدو 95 روپے، چائنہ کا گاجر 64 روپے، کریلا 145 روپے اور فارمی پالک کا نرخ 47 روپے فی کلو مقرر ہوا ہے۔
لاہور میں اول درجے کے سیب کی قیمت 320 روپے فی کلو، بدانہ انار 680 روپے، قندھاری انار 325 روپے فی کلو بکے گا۔
ایرانی کھجور 490 روپے فی کلو جبکہ امرود 155 روپے اور چیکو 210 روپے فی کلو طے ہوا ہے۔
سرکاری ریٹ لسٹ میں اول درجے کا کیلا فی درجن 200 روپے جبکہ پپیتا 220 روپے فی کلو فرخت کیا جائے گا۔
ریٹ لسٹ کے مطابق لاہور میں زندہ برائلر تھوک میں 323 روپے اور پرچون میں 331 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 239 روپے ہو گئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain