تازہ تر ین

ملکی تاریخ میں پہلی بار رمضان میں مفت آٹا تقسیم کیا جارہاہے : وزیراعظم

سرگودھا: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار رمضان میں آٹامفت تقسیم کیا جارہاہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سرگودھا میں آٹا مرکز کا اچانک دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے آٹے کی مفت فراہمی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور شہریوں سے براہ راست ان کی شکایات بھی سنیں۔
اس موقع پروزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ عوام کی خدمت میرا مشن ہے ، آٹے کی فراہمی کو خود چیک کررہاہوں ، وزیراعلی پنجاب اور ان کی ٹیم اچھا کام کررہے ہیں ، یہ خدمت نہیں عبادت ہے ۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ عوام کی دعاؤں سے ملک مشکلات سے نکل کر آگے بڑھے گا ، مہنگائی پر قابو پانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں ، ملکی تاریخ میں پہلی بار رمضان میں عوام کو آٹامفت فراہم کیا جارہاہے ، ہر گھر انے کو 10 کلو کے تین بیگ دیے جارہے ہیں ۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ قطاریں ختم کرکے عوام کو وافر مقدار میں آٹا فراہم کیا جائے ۔
دورہ کے دوران وفاقی وزیر مریم اورنگزیب بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھیں ۔
یاد رہے کہ آٹا فراہمی میں بدنظمی کی شکایات پر وزیر اعظم نے خود دوروں کا آغاز کیا ہے ، وزیراعظم نے گزشتہ روز بھی لاہور اور قصور کے اچانک دورے کئے تھے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain