تازہ تر ین

مفت آٹا فراہمی، وزیر اعظم نے تمام مراکز پر رجسٹریشن کاؤنٹرز بنانے کی ہدایت کر دی

لاہور:(ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مفت آٹے کی فراہمی کیلئے خصوصی اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد میں مفت آٹے کی تقسیم کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ مفت آٹا سکیم پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں جاری ہے جس سے اہل خاندانوں کی بڑی تعداد مستفید ہو رہی ہے، اسلام آباد میں بھی مفت آٹے کے حصول کو بہتر بنانے کیلئے مراکز کی تعداد بڑھائی جا رہی ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ رمضان کے دوران غریب طبقے کی مشکلات میں جہاں تک ممکن ہو سکے کمی کیلئے حکومت اقدامات کر رہی ہے، مفت آٹے کی فراہمی کے عمل میں بہتری لانے کیلئے خود شہروں کا دورہ کر رہا ہوں، لاہور، قصور اور سرگودھا کے بعد دیگر شہروں میں آٹے کی فراہمی اور معیار کا جائزہ لوں گا۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اہل افراد جو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ساتھ رجسٹرڈ نہ ہونے کی وجہ سے مفت آٹا حاصل نہیں کر پا رہے ان کی فوری رجسٹریشن یقینی بنائی جائے، آٹا تقسیم پوائنٹس پر نادرا اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام رجسٹریشن کیلئے اپنے کاؤنٹرز فوری قائم کریں۔
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی مستحق شخص جو مفت آٹے کے مرکز پر آتا ہے، اسے آٹا لازمی ملنا چاہیے اور اس حوالے سے متعلقہ ادارے تمام ضروری اقدامات یقینی بنائیں، اجلاس میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، مشیر وزیر اعظم احد چیمہ، سابق اراکین قومی اسمبلی طارق فضل چودھری، انجم عقیل اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain