تازہ تر ین

ڈیبٹ و کریڈٹ کارڈز سے خریداری پر مرچنٹ چارجز میں کمی

کراچی: (ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک نے ڈیجیٹل ادائیگیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ڈیبٹ و کریڈٹ کارڈز سے خریداری پر مرچنٹ چارجز کم کر دیئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق سٹیٹ بینک نے کریڈٹ کارڈز پرانٹرچینج ای امبرسمنٹ فیس کی شرح کم کر کے 0.7 فیصد اور کریڈٹ کارڈز کیلئے 0.2 فیصد مقرر کر دی ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ڈیبٹ و کریڈٹ کارڈز سے خریداری کی حوصلہ افزائی کیلئے سٹیٹ بینک نے مرچنٹ ڈسکاؤنٹ ریٹ کی حد ختم کر دی ہے، اب مرچنٹس بینکوں کے ساتھ 1.5 فیصد سے کم شرح پر بات چیت کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ خریداری کے رحجان میں فروری کے دوران سالانہ بنیادوں پر 32.9 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔
فروری میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے 87 ارب روپے کی خریداری کی جو گزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 32.9 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال فروری میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ 65 ارب روپے کی خریداری کی تھی۔
جنوری کے مقابلہ میں فروری میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ خریداری میں ماہانہ بنیادوں پر 0.5 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے، جنوری میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ صارفین نے 87 ارب روپے کی خریداری کی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain