تازہ تر ین

قومی کرکٹر افتخار احمد نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر کھلاڑی افتخار احمد نے بھی عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔
افتخار احمد نے قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف اور آل راؤنڈر فہیم اشرف کے ساتھ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر احرام پہنے ہوئے تصویر شیئر کی ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی افتخار احمد نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ الحمد للہ، رمضان جیسے مقدس مہینے میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر خود کو خوش قسمت محسوس کر رہا ہوں۔
افتخار احمد نے یہ بھی لکھا ہے کہ مبارک مہینے میں عمرے کی ادائیگی پر اللہ تعالیٰ کا بہت شکر گزار ہوں۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ حارث رؤف اور فہیم اشرف نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی ہے جبکہ بابر اعظم بھی عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب میں موجود ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain