تازہ تر ین

کیمیکل اور فارما مصنوعات کی برآمدات میں کمی ریکارڈ

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) کیمیکل اور فارما مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 1.1 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے فروری تک کی مدت میں کیمیکل اور فارما مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو 951 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 1.1 فیصد کم ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کیمیکل اور فارما مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو 961 ملین ڈالرکا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔
فروری میں کیمیکل اور فارما مصنوعات کی برآمدات کا حجم 103 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال فروری کے مقابلے میں 39.5 فیصد کم ہے، گزشتہ سال فروری میں کیمیکل اور فارما مصنوعات کی برآمدات کا حجم 171 ملین ڈالر ریکارڈ کیا تھا۔
جنوری کے مقابلے میں فروری میں کیمیکل اور فارما مصنوعات کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 27.8 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جنوری میں کیمیکل اور فارما مصنوعات کی برآمدات کا حجم 143 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو فروری میں کم ہو کر 103 ملین ڈالر ہوگیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain